آئی پی ایل 2025: ممبئی انڈینز کی ناکامی کا سلسلہ جاری، گجرات ٹائٹنس نے 36 رنوں سے دی شکست

گجرات ٹائٹنس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 196 رن بنائے تھے۔ جواب میں ممبئی انڈینز مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 160 رن ہی بنا سکی۔

<div class="paragraphs"><p>گجرات کے گیندباز محمد سراج وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے، تصویر @IPL</p></div>

گجرات کے گیندباز محمد سراج وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے، تصویر @IPL

user

قومی آواز بیورو

آئی پی ایل 2025 میں آج جہاں گجرات نے اپنی پہلی جیت حاصل کی، وہیں ممبئی کی ناکامی کا سلسلہ جاری رہا۔ احمد آباد میں کھیلے گئے مقابلے میں گجرات ٹائٹنس نے بہت آسانی کے ساتھ ممبئی انڈینز کو 36 رنوں سے شکست دے دی۔ کپتان ہاردک پانڈیا کی واپسی بھی ممبئی کو جیت نہیں دلا سکی۔ سائی سدرشن کی بہترین بلے بازی اور پھر پاور پلے میں محمد سراج کی شاندار گیندبازی نے ممبئی کی شکست میں اہم کردار نبھایا۔

آج ممبئی کے کپتان پانڈیا ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گجرات کے سلامی بلے باز شبھمن گل اور سائی سدرشن نے ٹیم کو بہترین شروعات دی۔ کپتان شبھمن گل نے 27 گیندوں پر 38 رن بنائے، جبکہ سدرشن نے 41 گیندوں پر 63 رنوں کی اننگ کھیلی۔ جوس بٹلر نے بھی 24 گیندوں پر 39 رنوں کا بہترین تعاون کیا، لیکن اس کے بعد باقی بلے باز کچھ خاص نہیں کر سکے۔ شرفین ردرفورڈ ہی 11 گیندوں پر 18 رن بنا سکے، باقی سبھی بلے بازی دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ پائے۔ ایک وقت 200 کے پار پہنچتی دکھائی دے رہی گجرات کی ٹیم 20 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 196 رن ہی بنا سکی، لیکن یہ رن جیت کے لیے بہت کافی ثابت ہوئے۔


ممبئی کی طرف سے گیندبازی بہت کمزور نظر آئی، اور ساتھ ہی فیلڈنگ بھی بہت بری رہی۔ کئی مواقع پر گیند ہاتھ سے چھوٹتے دکھائی دیے اور ایک موقع پر تو اوور تھرو میں 4 رن چلے گئے۔ گیندبازی میں کپان ہاردک پانڈیا سب سے کامیاب رہے، جنھوں نے 4 اوورس میں 29 رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مجیب الرحمن (2 اوورس میں 28 رن، ایک وکٹ) اور ستیہ نارائن راجو (3 اوورس میں 40 رن، ایک وکٹ) مہنگے ثابت ہوئے، جبکہ مشیل سینٹنر نے 3 اوورس میں 25 رن دے کر کچھ بہتر گیندبازی کی لیکن انھیں کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔ 1-1 وکٹ ٹرینٹ بولٹ اور دیپک چاہر کے حصے میں آئے۔

ممبئی کی بلے بازی جب شروع ہوئی تو پہلے ہی اوور کی 3 گیندوں پر روہت شرما (8 رن) نے 2 چوکے لگا دیے تھے، لیکن چوتھی گیند پر محمد سراج نے انھیں کلین بولڈ کر پویلین بھیج دیا۔ دوسرے سلامی بلے باز ریان ریکلٹن (7 رن) کو بھی سراج نے ہی آؤٹ کیا، اور پھر یہیں سے ممبئی کی ٹیم بیک فٹ پر چلی گئی۔ حالانکہ تلک ورما (36 گیندوں پر 39 رن) اور سوریہ کمار یادو (28 گیندوں پر 48 رن) کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 62 رنوں کی شراکت داری ضرور ہوئی، لیکن دیگر کوئی بلے باز بہتر کارکردگی نہیں کر پایا۔ کپتان پانڈیا خود 17 گیندوں پر 11 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ نمن دھیر 11 گیندوں پر 18 رن اور مشیل سینٹنر 9 گیندوں پر 18 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، لیکن یہ اننگ تب آئی جب بہت دیر ہو چکی تھی۔ ممبئی 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 160 رن ہی بنا سکی۔


گجرات کی گیندبازی قابل تعریف رہی، کیونکہ محمد سراج (4 اوورس میں 34 رن، 2 وکٹ) کے علاوہ پرشدھ کرشنا (4 اوورس میں 18 رن، 2 وکٹ) نے بھی اپنی گیندبازی سے متاثر کیا۔ راشد خان وکٹ سے محروم رہے، لیکن انھوں نے 2 اوورس میں محض 10 رن خرچ کیے۔ 1-1 وکٹ کگیسو رباڈا (4 اوورس میں 42 رن) اور سائی کشور (4 اوورس میں 37 رن) کو حاصل ہوئے۔ ایشانت شرما میں وکٹ سے محروم رہے، جنھوں نے 1 اوورس میں 17 رن دیے۔ پرشدھ کرشنا کو ان کی بہترین اور کفایتی گیندبازی کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔