آئی پی ایل 2025: لکھنؤ سپر جائنٹس کی دہلی کیپٹلس سے ٹکر آج، رشبھ اور اکشر کے ہاتھوں میں ٹیم کی کمان
دونوں ٹیمیں پانچ بار ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوئی ہیں۔ جس مین تین مرتبہ لکھنؤ سپرجائنٹس کو اور 2 مرتبہ دہلی کیپٹلس کو کامیابی ملی ہے۔ مقابلے کے لیے دونوں ٹیمیں وشاکھا پٹنم پہنچ گئی ہیں۔

اس وقت پورے ملک میں آئی پی ایل-2025 کی دھوم ہے۔ شائقین کرکٹ کے اس عظیم میلہ سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی ٹورنامنٹ کی شروعات ہی ہوئی ہے لیکن ان دو دنوں میں ہی شاندار مقابلے اور بلے بازوں کی دھماکہ خیز اننگز کا نظارہ دیکھنے کو مل چکا ہے۔ اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے آج رشبھ پنت کی کپتانی والی لکھنؤ سپر جائنٹس اور اکچھر پٹیل کی قیادت والی دہلی کیپٹلس کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں وشاکھا پٹنم کے میدان میں مقابلہ آرائی کریں گی۔
مقابلے کو لے کر لکھنؤ سپر جائنٹس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کی بات کی جائے تو دونوں ٹیمیں پانچ بار ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق لکھنؤ سپر جائنٹس کا پلڑا دہلی کیپٹلس پر تھوڑا بھاری رہا ہے۔ لکھنؤ نے دہلی کو 3 بار شکست دی ہے جب کہ دہلی سے اسے 2 بار منھ کی کھانی پڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چنئی نے ممبئی انڈینز کو 4 وکٹوں سے دی شکست، رویندرا بنے ہیرو
اس مرتبہ دونوں ٹیموں کے کپتان بدل گئے ہیں۔ اس سے پہلے کے ایل راہل نے کچھ برسوں تک لکھنؤ سپر جائنٹس کی کپتانی کی تھی جبکہ رشبھ پنت دہلی کیپٹلس کے کپتان تھے۔ لیکن اس مرتبہ رشبھ لکھنؤ سپر جائنٹس کی کپتانی کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں جبکہ دہلی کی کپتانی آل راؤنڈر اکچھر پٹیل کے ہاتھوں میں ہے۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کی ممکنہ ٹیم:
ارشن کلکرنی، مشیل مارش، رشبھ پنت (کپتان اور وکٹ کیپر)، نکولس پورن، آیوش بڈونی، ڈیوڈ ملر، عبدالصمد، شہباز احمد، راج وردھن ہنگرگیکر، روی بشنوئی اور شمر جوزف۔
اِمپیکٹ پلیئر - آکاش دیپ
دہلی کیپٹلس کی ممکنہ ٹیم:
جیک فریزر-میک گرک، کے ایل راہل، فاف ڈوپلیسس، ابھیشیک پوریل (وکٹ کیپر)، اکچھر پٹیل (کپتان)، ٹترسٹن اسٹبس، مشیل اسٹارک، کلدیپ یادو، مکیش کمار، موہت شرما اور ٹی نٹراجن۔
امپیکٹ پلیئر - آشوتوش شرما
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔