آئی پی ایل 2025: گجرات ٹائٹنس نے دلچسپ مقابلے میں دہلی کیپٹلز کو 7 وکٹوں سے دی شکست

دہلی کی طرف سے رکھے گئے 204 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری گجرات نے 3 وکٹ کے نقصان پر 4 گیندیں باقی رہتے جیت درج کی۔ اس جیت کے ہیرو جوس بٹلر رہے، جنھوں نے ناٹ آؤٹ 97 رنوں کا تعاون کیا۔

<div class="paragraphs"><p>جوس بٹلر، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/IPL">@IPL</a></p></div>

جوس بٹلر، تصویر@IPL

user

قومی آواز بیورو

جوس بٹلر کے ناٹ آؤٹ 97 رنوں کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے آج دہلی کیپٹلز کو اپنے گھر میں 7 وکٹوں سے شکست فاش دے دی۔ دہلی کی طرف سے رکھے گئے 204 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتر گجرات نے 3 وکٹ کے نقصان پر 4 گیندیں باقی رہتے جیت درج کر لی۔ گجرات کی آئی پی ایل 2025 میں 7 میچوں میں یہ پانچویں فتح ہے۔ شبھمن گل کی کپتانی والی گجرات کے اب 10 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر ہے۔ اس وقت 3 ٹیموں (دہلی، پنجاب اور گجرات) کے 10-10 پوائنٹس ہیں، لیکن بہتر رَن ریٹ کی وجہ سے گجرات سب سے آگے ہے۔

آج کھیلے گئے میچ میں 204 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری گجرات کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی۔ ٹیم کا اسکور 14 رن تھا جب گجرات نے کپتان شبھمن گل کا وکٹ گنوا دیا۔ گل 5 گیندوں پر 7 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سلامی بلے باز سائی سدرشن 36 رن بنا کر پویلین لوٹے۔ گجرات نے 74 رنوں کے اسکور پر دوسرا وکٹ گنوایا، جبکہ شرفین ردرفورڈ 34 گیندوں پر 43 رن بنا کر تیسرے وکٹ کی شکل میں آؤٹ ہوئے۔ جوس بٹلر 54 گیندوں پر 97 رن بنا کر اور راہل تیوتیا 3 گیندوں میں 11 رن بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ گجرات ٹائٹس کو آخری اوور میں جیت کے لیے 10 رنوں کی ضرورت تھی۔ راہل تیوتیا نے اسٹارک کے اوور کی پہلی گیند پر چھکا اور دوسری گیند پر چوکا لگا کر میچ کو ختم کر دیا۔ دوسرے سرے پر بٹلر اپنی سنچری کا انتظار کرتے رہ گئے۔


اس سے قبل گجرات کے لیے تیز گیندباز پرسدھ کرشنا نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے 4 اوورس میں 41 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پھر بھی کسی طرح دہلی کی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 203 رن بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ دہلی کی طرف سے کپتان اکشر پٹیل نے 39 اور آشوتوش شرما نے 37 رنوں کا بہترین تعاون کیا۔ ٹرسٹن اسٹبس اور کرون نایر نے 31-31 رن بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں کے ایل راہل نے 28 اور ابھشیک پوریل نے 18 رن اسکور کیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔