آئی پی ایل 2025: گجرات نے کولکاتا کے گھر میں داخل ہو کر 39 رنوں سے دی شکست، پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست

اچھی بلے بازی کے بعد گجرات کے گیندبازوں نے اچھی گیندبازی بھی کی۔ محمد سراج، پرشدھ کرشنا، راشد خان، آر سائی کشور کی کارکردگی متاثر کن رہی۔

<div class="paragraphs"><p>گجرات کے گیندباز محمد سراج وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے، تصویر @IPL</p></div>

گجرات کے گیندباز محمد سراج وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے، تصویر @IPL

user

قومی آواز بیورو

گجرات ٹائٹنس کی ٹیم کو آئی پی ایل 2025 میں روکنا مشکل ہی نہیں، ناممکن لگ رہا ہے۔ شبھمن گل کی قیادت والی اس ٹیم نے آج کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو اس کے گھر میں داخل ہو کر 39 رنوں سے شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات نے 20 اوورس میں 198 رن بنا ڈالے۔ جواب میں کولکاتا کی بلے بازی پوری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ گجرات کی ٹیم اس جیت کے بعد 8 میچوں میں سے 6 فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

گجرات کی جیت کے ہیرو شبھمن گل رہے، جنھوں نے 55 گیندوں میں شاندار 90 رن بنائے۔ ان کے ساتھ سلامی بلے باز سائی سدرشن نے 36 گیندوں میں 52 رنوں کی اننگ کھیلی۔ جوس بٹلر نے بھی 23 گیندوں میں شاندار 41رن بنائے۔ اچھی بلے بازی کے بعد گجرات کے گیندبازوں نے گیندبازی بھی بہترین کی۔ محمد سراج، پرشدھ کرشنا، راشد خان، آر سائی کشور نے بہت متاثر کیا۔ کولکاتا کے طوفانی بلے باز گرباز محض ایک رن بنا پائے۔ سنیل نرائن نے 17 رنوں کا تعاون کیا۔ ونکٹیش ایر نے تو 19 گیندوں میں محض 14 رن ہی بنائے۔ آندرے رسیل نے 15 گیندوں میں 21 رنوں کا تعاون کیا۔ 20 اوورس میں کولکاتا کی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 159 رن ہی بنا سکی۔


کولکاتا کے کپتان اجنکیا رہانے نے شکست کے بعد کہا کہ 198 رن بہت زیادہ تھے، لیکن پھر بھی اس ہدف کو حاصل کیا جا سکتا تھا۔ سلامی جوڑی کے ذریعہ اچھی شراکت داری نہیں ہوئی اور آگے کی بلے بازی بھی ناکام ہو گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ شکست کا منھ دیکھنا پڑا۔ رہانے نے اس بات کو بھی مانا کہ پچ سلو تھی، لیکن مڈل اوور میں اچھی بلے بازی ہو سکتی تھی۔ رہانے نے مجموعی طور پر سلامی بلے بازوں پر ہی شکست کا ٹھیکرا پھوڑا۔ خراب فیلڈنگ کی طرف بھی اجنکیا رہانے نے اشارہ کیا اور کہا کہ اس کا خمیازہ ٹیم کو بھگتنا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔