آئی پی ایل 2025: 6 شکست کے بعد بھی چنئی سپر کنگز کے لیے ’پلے آف‘ میں پہنچنے کی امیدیں باقی

چنئی سپر کنگز نے اب تک کھیلے گئے اپنے 8 میچوں میں سے صرف 2 میں فتح حاصل کی ہے۔ اگر اسے پلے آف میں پہنچنا ہے تو اپنے بقیہ 6 میچوں میں اسے جیت حاصل کرنی ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آواز بیورو

آئی پی ایل 2025 میں چنئی سپر کنگز کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ ایم ایس دھونی کی کپتانی میں بھی چنئی کے اچھے دن نہیں لوٹ سکے۔ 20 اپریل کو ممبئی انڈینز کے خلاف وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا مقابلہ چنئی 9 وکٹ سے ہار گئی۔ اس سیزن میں چنئی کی یہ چھٹی شکست ہے۔ اس شکست کے بعد چنئی کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں بھی دھندلی ہو گئی ہیں۔ لیکن یہ امید پوری طرح ختم نہیں ہوئی ہے۔

چنئی کو آئی پی ایل 2025 میں اب تک کھیلے گئے اپنے 8 مقابلے میں صرف 2 میں فتح ملی ہے۔ چنئی کو اپنے پہلے مقابلے میں ممبئی کے خلاف اور ساتویں مقابلے میں لکھنؤ کے خلاف جیت ملی تھی۔ بقیہ 6 میچوں میں اسے شکست کا منھ دیکھنا پڑا تھا۔ اب چنئی کو صرف 6 میچ مزید کھیلنے ہیں، اور پلے آف میں پہنچنے کے لیے اسے یہ سبھی 6 میچ جیتنے ضروری ہیں۔ یہ 6 میچ سنرائزرس حیدر آباد، پنجاب، رائل چیلنجرس بنگلورو، کولکاتا نائٹ رائیڈرس، راجستھان رائلس اور گجرات ٹائٹنس کے خلاف ہیں۔


اگر چنئی اپنے آئندہ سبھی 6 میچ جیت جاتی ہے تو اس کے 14 میوں میں 8 جیت کے ساتھ 16 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ اس صورت میں وہ بغیر رَن ریٹ کی پیچیدگی کے پلے آف میں پہنچنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ دراصل آئی پی ایل میں پلے آف میں جگہ پختہ کرنے کے لیے ٹیموں کو 8 میچ جیتنے ہی ہوتے ہیں۔ بہت کم ہی بار ایسا دیکھنے کو ملا ہے کہ 14 پوائنٹس کے ساتھ کوئی ٹیم پلے آف میں پہنچی ہو۔ 14 پوائنٹس کی صورت میں رَن ریٹ بھی دیکھنا پڑ جاتا ہے، یعنی معاملہ قسمت کے سہارے طے پاتا ہے۔ اگر چنئی کو ’اگر مگر‘ والی حالت سے بچنا ہے تو اپنے آئندہ کے سبھی 6 میچ جیتنے ہی ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔