آئی پی ایل 2025: فائنل مقابلہ میں ان 5 کھلاڑیوں پر مرکوز رہیں گی سبھی کی نگاہیں

وراٹ کوہلی کو فائنل جیسے دباؤ والے میچوں میں رن بنانا کافی پسند ہے۔ 2024 کے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ میں انہوں نے 76 رنوں کی شاندار اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا کو فتح دلائی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>شریس ایئر اور رجت پاٹیڈار، تصویر بشکریہ&nbsp;@IPL</p></div>

شریس ایئر اور رجت پاٹیڈار، تصویر بشکریہ@IPL

user

قومی آواز بیورو

آئی پی ایل 2025 کا آغاز 22 مارچ سے ہوا تھا، اب تقریباً ڈھائی ماہ کی تفریح کے بعد آئی پی ایل کو ایک نیا فاتح ملنے جا رہا ہے۔ آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن کا فائنل مقابلہ منگل (3 جون) کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پنجاب کنگس اور رائل چیلنجرس بنگلورو کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آئیے ذیل میں جانتے ہیں کہ فائنل میں دونوں ٹیموں کی جانب سے وہ 5 کھلاڑی کون ہیں، جن پر سب کی نگاہیں مرکوز ہوں گی۔

1. وراٹ کوہلی

فہرست میں سب سے پہلا نام وراٹ کوہلی کا ہے، جنہیں فائنل جیسے دباؤ والے میچوں میں رن بنانا کافی پسند ہے۔ 2024 کے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کوہلی کا بلا فائنل سے قبل تک مکمل طور سے خاموش رہا۔ لیکن فائنل مقابلہ میں انہوں نے 76 رنوں کی شاندار اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا کو خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ کوہلی آئی پی ایل 2025 میں اب تک 614 رن بنا چکے ہیں اور فائنل میں پنجاب ٹیم کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔


2. شریس ایئر

پنجاب کنگس کے فائنل میں پہنچنے کے بعد شریس ایئر اب تک ٹورنامنٹ میں 603 رن بنا چکے ہیں۔ کوالیفائر-2 مقابلہ میں ان کی 87 رنوں کی اننگ کی بدولت ہی پنجاب کنگس ممبئی انڈینس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی تھی۔ شریس ایئر نہ صرف زبردست فارم میں ہیں بلکہ ان کی کپتانی بھی راوں سیزن میں کافی بہتر رہی ہے۔

3. جوش ہیزل ووڈ

آئی پی ایل 2025 میں آر سی بی کی کامیابی کی ایک اہم وجہ جوش ہیزل ووڈ بھی ہیں۔ اپنی زبردست بالنگ کی وجہ سے اب تک 11 میچوں میں 21 وکٹ لے چکے ہیں۔ ہیزل ووڈ نے کوالیفائر-1 میں پنجاب کنگس کے خلاف 3 اہم وکٹ لیے تھے۔ اب پھر سے فائنل میں ان کے سامنے پنجاب کی ٹیم ہوگی، ان کی کوشش ہوگی کہ کوالیفائر-1 کی کارکردگی کو فائنل میں بھی دوہرایا جائے۔


4. عرشدیپ سنگھ

عرشدیپ سنگھ گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستان کے ٹاپ ٹی-20 گیند بازوں میں سے ایک رہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ سیزن میں اب تک 18 وکٹ اپنے نام کیا ہے۔ لیفٹ آرم تیز گیند باز ہونے کی وجہ سے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو ان کو کھیلنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ساتھ ہی ان کی کوشش ہوگی کہ کوالیفائر-1 کی شکست کا بدلہ لیا جائے۔

5. جتیش شرما

جتیش شرما آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑیوں کے فہرست میں کافی پیچھے ہیں، اب تک 14 میچوں میں صرف 237 رن ہی بنا پائے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود بھی ان کے اندر وہ قابلیت ہے کہ وہ اپنے دم پر میچ کا نتیجہ بدل دیں۔ انہوں نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف جس طرح کی طوفانی اننگ (33 گیندوں میں 85) کی بدولت 227 رنوں کے پہاڑ جیسے اسکور کو آسانی سے حاصل کر لیا، ایسے میں امید کی جا سکتی ہے کہ وہ اسی طرح کی شاندار اننگ فائنل میں بھی کھیل سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔