آئی پی ایل 2024: گوتم گمبھیر نے چھوڑا لکھنؤ سپر جائنٹس کا ساتھ، کولکاتا نائٹ رائیڈرس میں واپسی

آئی پی ایل 2024 شروع ہونے سے ٹھیک پہلے گوتم گمبھیر کے ذریعہ لکھنؤ سپر جائنٹس کا ساتھ چھوڑنا ٹیم کے لیے یہ دوسرا جھٹکا ہے، اس سے قبل ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>گوتم گمبھیر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گوتم گمبھیر، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گوتم گمبھیر نے آئی پی ایل 2024 سے ٹھیک پہلے اپنی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سابق ہندوستانی کرکٹر نے اپنی موجودہ آئی پی ایل ٹیم ایل ایس جی سے ناطہ توڑ کر کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ گوتم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خود اس سلسلے میں جانکاری دی ہے اور کہا ہے کہ وہ کے کے آر کو جوائن کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ گوتم گمبھیر آئی پی ایل کے گزشتہ دو سیزن سے ایل ایس جی کی ٹیم میں مینٹر کا کردار نبھا رہے تھے۔ گوتم نے اپنی کپتانی میں کے کے آر کو آئی پی ایل 2012 اور آئی پی ایل 2014 کا خطاب جتایا تھا۔ گوتم نے کے کے آر میں اپنی واپسی سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’لکھنؤ سپر جائنٹس کے ساتھ میرا سفر اب ختم ہو چکا ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس میں کام کے دوران مجھے کھلاڑیوں، کوچ اور ٹیم سے منسلک ہر رکن کا تعاون ملا ہے۔ میں لکھنؤ سپر جائنٹس ٹیم کے مالک ڈاکٹر سنجیو گوینکا کو شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔ ڈاکٹر سنجیو گوینکا کی لیڈرشپ بہترین رہی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ لکھنؤ سپر جائنٹس ٹیم آگے بھی اسی طرح اپنا شاندار مظاہرہ جاری رکھے گی۔ آل دی بیسٹ ٹیم...۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل 2024 سے پہلے لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے یہ دوسرا جھٹکا ہے۔ اس سے قبل ٹیم میں پہلے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ اب مینٹر گوتم گمبھیر نے بھی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ بہرحال، کے کے آر کی ٹیم میں مینٹر بن کر گوتم گمبھیر کوچ چندرکانت پنڈت اور کپتان شریئس ایر کے ساتھ کام کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔