آئی پی ایل فائنل: چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 27 رن سے دی شکست

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

15 Oct 2021, 11:33 PM

چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 27 رن سے شکست دی

سلامی بلے بازوں کی بہترین شروعات کے باوجود کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم کو 27 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چنئی سپر کنگس کے گیندبازوں نے بہترین انداز میں واپسی کرتے ہوئے 20 اوور میں کولکاتا کو 165 رنوں پر روک دیا۔ اس طرح سے چنئی سپر کنگس نے چوتھی بار آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

15 Oct 2021, 11:19 PM

جیت سے بس دو قدم دور ہے چنئی، 18 اوور کے بعد کولکاتا کا اسکور 145/8

چنئی سپر کنگز جیت سے بس دو قدم یعنی دو وکٹ دور نظر آ رہی ہے۔ اس وقت کولکاتا کا اسکور 18 اوور میں 145 رن ہے، یعنی 12 گیندوں پر جیت کے لیے 48 رن کی ضرورت ہے جو بالکل ناممکن سا لگ رہا ہے۔

15 Oct 2021, 11:08 PM

کولکاتا کے کپتان مورگن محض 4 رن بنا کر آؤٹ، میچ پر چنئی کی گرفت مضبوط

پہلے وکٹ کی بہترین شراکت داری کے بعد کولکاتا کی اننگ پوری طرح سے بکھر گئی ہے۔ 16.3 اوور میں 125 رن پر 8 وکٹ گر گئے ہیں۔ کولکاتا کے کپتان مورگن بھی محض 4 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انھیں جوش ہیزل ووڈ نے باؤنڈری لائن پر کیچ کرایا۔ اس وقت چنئی کی گرفت میچ پر انتہائی مضبوط ہو گئی ہے۔


15 Oct 2021, 10:56 PM

دنیش کارتک کے بعد شکیب الحسن بھی آؤٹ، کولکاتا کا اسکور 120/6

193 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کولکاتا کی اننگ لڑکھڑا گئی ہے۔ نائب کپتان دنیش کارتک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔ انھوں نے محض 9 رن بنائے۔ اس کے بعد شکیب الحسن بھی پہلی ہی گیند پر جڈیجہ کا شکار بن گئے۔ اس وقت کولکاتا کا اسکور 15 اوور میں 120 رن پر 6 وکٹ ہے۔

15 Oct 2021, 10:49 PM

کولکاتا کا چوتھا وکٹ بھی آؤٹ، شبھمن گل 51 رن بنا کر آؤٹ

کولکاتا کی پاری پوری طرح سے لڑکھڑاتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ سلامی بلے باز شبھمن گل بھی ایک غلط شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ہیں۔ شبھمن نے 51 رن بنائے اور انھیں دیپک چاہر نے آؤٹ کیا۔ اس وقت کولکاتا کا اسکور 14 اوور میں 117 رن ہے، اور کارتک کے ساتھ ایان مورگن بلے بازی کر رہے ہیں۔ کارتک نے آتے کے ساتھ پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر اپنے ارادے ظاہر کر دیے ہیں۔


15 Oct 2021, 10:37 PM

چنئی سپر کنگس کی میچ میں زبردست واپسی، سنیل نارائن بھی آؤٹ

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی پاری لڑکھڑاتی ہوئی معلوم پڑ رہی ہے۔ نئے بلے باز سنیل نارائن بھی محض 2 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ نے انھیں باؤنڈری لائن پر جڈیجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اب بلے بازی کے لیے کولکاتا کے کپتان ایان مورگن میدان پر آئے ہیں۔

15 Oct 2021, 10:32 PM

نتیش رانا پہلی ہی گیند پر آؤٹ، چنئی کی واپسی

ایک بہترین شروعات کے بعد کولکاتا کو جلدی جلدی دوسرا جھٹکا لگ گیا ہے۔ ایّر کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں اترے نتیش رانا پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ انھیں بھی شاردل ٹھاکر نے کیچ آؤٹ کرایا۔


15 Oct 2021, 10:28 PM

کولکاتا کو لگا پہلا جھٹکا، ایّر 50 رن بنا کر آؤٹ

32 گیندوں پر 50 رن کی بہترین اننگ کھیلنے کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سلامی بلے باز ونکٹیش ایّر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ انھوں نے شاردل ٹھاکر کی گیند پر رویندر جڈیجہ کو کیچ تھما دیا۔ اس وقت کولکاتا کا اسکور 10.4 اوور میں 91 رن ہے اور ایک وکٹ آؤٹ ہوا ہے۔

15 Oct 2021, 10:24 PM

آؤٹ ہونے کے باوجود بچ گئے شبھمن گل، اسپائڈر کیمرہ سے ٹکرایا بال

کولکاتا کو شبھمن گل کی شکل میں پہلا جھٹکا لگ گیا تھا، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ کیچ لیے جانے سے قبل گیند اسپائیڈر کیمرہ میں ٹکرایا تھا۔ اس وجہ سے گیند کو ڈیڈ بال قرار دے دیا گیا۔ اس کے بعد گل نے رنوں کی رفتار مزید تیز کر دی ہے۔ انھوں نے جڈیجہ کے اوور میں دو چوکے لگا دیے ہیں۔ 10 اوور کے بعد کولکاتا کا اسکور 88 رن ہو گیا ہے اور دونوں ہی سلامی بلے باز کریز پر جمے ہوئے ہیں۔


15 Oct 2021, 10:08 PM

7 اوور کے بعد کولکاتا کا اسکور 59/0

چنئی کے خلاف کولکاتا کو سلامی بلے بازوں نے ایک بہترین شروعات دے دی ہے۔ 193 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اترے وی. ایّر اور شبھمن گل نے 7 اوور ختم ہونے تک 59 رن بنا لیے ہیں، اور وکٹ بھی نہیں گنوایا ہے۔ کولکاتا کو جیت کے لیے مزید 134 رنوں کی ضرورت ہے اور 13 اوور کا کھیل باقی ہے۔

15 Oct 2021, 9:57 PM

کولکاتا کے سلامی بلے بازوں نے بھی دکھایا رنگ، 5 اوور میں اسکور 47/0

کولکاتا کے سلامی بلے بازوں ایّر اور شبھمن گل نے بھی چنئی کے بلے بازوں کی طرح جارحانہ انداز اختیار کر لیا ہے۔ 5 اوور میں کولکاتا کا اسکور 47 رن پہنچ گیا ہے اور کوئی وکٹ نہیں گرا ہے۔ اس وقت ایر 29 بنا کر کھیل رہے ہیں اور شبھمن گل 16 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔


15 Oct 2021, 9:46 PM

3 اوور کے بعد کولکاتا کا اسکور 24/0

کولکاتا کے سلامی بلے باز ایّر کا کیچ چھوڑنا مہندر سنگھ دھونی کے لیے مہنگا ثابت ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ کیچ چھوٹنے کے بعد سے ایّر نے طوفانی بلے بازی شروع کر دی ہے۔ انھوں نے تیسرے اوور میں 2 چوکے لگا دیے ہیں۔ اس وقت کولکاتا کا اسکور 3 اوور کے بعد 24 رن ہے، اور کوئی وکٹ نہیں گرا ہے۔ ایر 9 گیندوں پر 15 رن بنا کر کھیل رہے ہیں، جب کہ شبھمن گل 9 گیندوں پر 8 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

15 Oct 2021, 9:41 PM

سنبھل کر کھیل رہے کولکاتا کے سلامی بلے باز، 2 اوور میں اسکور 15/0

کولکاتا کے بلے باز سنبھل کر کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ 2 اوور میں 15 رن بنے ہیں۔ حالانکہ دوسرے اوور میں ونکٹیش ایر کا ایک آسان کیچ مہندر سنگھ دھونی نے چھوڑ دیا، اور اس کے ٹھیک بعد ایر نے چھکّا مار کر رن کی رفتار تھوڑی بڑھانے کی کوشش کی۔


15 Oct 2021, 9:34 PM

کولکاتا کی بلے بازی شروع، شبھمن اور ایر کریز پر

کولکاتا کی بلے بازی شروع ہو گئی ہے اور شبھمن گل و ونکٹیش ایر کریز پر موجود ہیں۔ گیندبازی کے لیے دیپک چہر تیار ہیں۔ انھوں نے پہلی گیند وائڈ پھینکی ہے اور پھر دوسری گیند پر شبھمن گل نے چوکا لگا دیا ہے۔ اس طرح سے ایک گیند میں کولکاتا نے 5 رن بنا لیے ہیں۔ کولکاتا کو آئی پی ایل 2021 کا چمپئن بننے کے لیے 193 رنوں کا ہدف ملا ہے۔

15 Oct 2021, 9:19 PM

کولکاتا کے سامنے چنئی نے جیت کے لیے رکھا 193 رنوں کا ہدف

چنئی نے کولکاتا کے سامنے 20 اوور میں 193 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔ رتوراج گائیکواڈ (32 رن)، فاف ڈپلیسی (86 رن)، رابن اتھپا (31 رن) اور معین علی (37 رن ناٹ آؤٹ) کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت چنئی نے رنوں کا یہ پہاڑ کھڑا کیا ہے۔ کولکاتا کی طرف سے 2 وکٹ سنیل نارائن نے لیا اور ایک وکٹ شیوم ماوی کو ملا۔ شیوم ماوی نے 20ویں اوور کی آخری گیند پر فاف ڈپلیسی کو باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کرایا۔ گیندبازی میں سب سے زیادہ مایوس لاکی فرگیوسن نے کیا جنھوں نے 4 اوور میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کیا اور 56 رن دے ڈالے۔


15 Oct 2021, 9:10 PM

چنئی کا اسکور 19 اوور کے بعد 185/2

19واں اوور کولکاتا کی طرف سے ورون چکرورتی نے ڈالا، لیکن انھوں نے بھی 13 رن دے ڈالے۔ 19 اوور کے بعد چنئی کا اسکور 185 رن ہو گیا ہے، اور اس کے دو ہی کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ معین علی 35 رن بنا کر اور ڈپلیسی 81 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ آخری اوور پھینکنے کے لیے کپتان ایان مورگن نے شیوم ماوی کا انتخاب کیا ہے۔

15 Oct 2021, 9:05 PM

18 اوور کے بعد چنئی کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 172 رن

لاکی فرگوسن نے 18ویں اوور میں 19 رن دے دیے ہیں۔ اس اوور میں فاف ڈپلیسی نے رن بنانے کی اپنی رفتار مزید تیز کر دی۔ 18 اوور کے بعد چنئی کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 172 رن پہنچ گیا ہے۔ چنئی کی ٹیم ایک بڑے اسکور کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔


15 Oct 2021, 8:58 PM

چنئی کے 150 رن پورے، کولکاتا کے گیندبازوں کی خوب ہو رہی دھنائی

فاف ڈپلیسی اور معین علی کولکاتا کے گیندبازوں کی خوب دھنائی کر رہے ہیں۔ 17 اوور میں ٹیم کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 153 رن پہنچ گیا ہے۔ اس وقت معین علی 10 گیندوں پر 16 رن اور فاف ڈپلیسی 51 گیندوں پر 69 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

15 Oct 2021, 8:53 PM

16 اوور کے بعد چنئی کا اسکور 139/2

چنئی کے بلے باز کولکاتا کے گیندبازوں کی خوب دھنائی کر رہے ہیں۔ 16 اوور کا کھیل ختم ہو گیا ہے اور چنئی کے محض 2 وکٹ آؤٹ ہوئے ہیں۔ ٹیم کا اسکور 139 رن ہو گیا ہے۔


15 Oct 2021, 8:40 PM

سنیل نارائن نے چنئی کو دیا دوسرا جھٹکا، جارحانہ اننگ کھیل کر اتھپّا آؤٹ

جارحانہ بلے بازی کر رہے اتھپّا کو بھی سنیل نارائن نے آؤٹ کر دیا ہے۔ ایک بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہے چنئی کو روکنے کا اب کولکاتا کے پاس اچھا موقع ہے۔ اتھپا 15 گیندوں پر 32 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور اس دوران انھوں نے 3 چھکے لگائے۔ اس وقت چنئی کا اسکور 13.3 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 124 ہے۔

15 Oct 2021, 8:19 PM

چنئی کی نصف پاری مکمل، 10 اوور میں اسکور 80/1

چنئی کی نصف پاری مکمل ہو گئی ہے اور 10 اوور میں 80 رن بن چکے ہیں۔ چنئی کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس کا صرف ایک وکٹ رتوراج گائیکواڈ کی شکل میں گرا ہے۔ فاف ڈپلیسی اور رابن اتھپا نے جارحانہ رخ اختیار کیا ہوا ہے۔ دسویں اوور میں دونوں نے ایک ایک چھکا لگا کر ٹیم کو مضبوطی عطا کی ہے۔


15 Oct 2021, 8:14 PM

سنیل نارائن نے کولکاتا کو دلائی پہلی کامیابی، گائیکواڈ آؤٹ

چنئی کو بہترین شروعات دینے کے بعد رتوراج گائیکواڈ سنیل نارائن کا شکار بن گئے ہیں۔ انھوں نے تیز رن بنانے کی کوشش میں ایک اونچا شاٹ کھیلا جسے باؤنڈری پر شیوم ماوی نے کیچ کر لیا۔ گائیکواڈ نے 27 گیندوں پر 3 چوکے اور 1 چھکا کی مدد سے 32 رن بنائے۔

15 Oct 2021, 8:07 PM

چنئی کی مضبوط شروعات، گائیکواڈ اور ڈپلیسی کی زبردست بلے بازی

کولکاتا کے خلاف چنئی کو زبردست شروعات ملی ہے۔ سلامی بلے باز رتوراج گائیکواڈ اور فاف ڈپلیسی دونوں ہی 8 اوور کے بعد بھی آؤٹ نہیں ہوئے ہیں، اور ٹیم کا اسکور 61 رن پہنچ گیا ہے۔ اس وقت رتوراج 32 اور ڈپلیسی 27 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


15 Oct 2021, 7:46 PM

چنئی کی اچھی شروعات، 3 اوور میں بغیر کسی نقصان 23 رن

چنئی کے بلے بازوں نے کولکاتا کے خلاف ٹیم کو اچھی شروعات دی ہے۔ 3 اوور میں چنئی کا اسکور بغیر کوئی وکٹ گنوائے 23 رن ہو گیا ہے۔ حالانکہ شکیب الحسن کی گیند پر وکٹ کیپر دنیش کارتک نے فاف ڈپلیسی کو اسٹمپ آؤٹ کرنے کا موقع چھوڑ دیا۔

15 Oct 2021, 7:31 PM

چنئی سپر کنگس کی بلے بازی شروع، شکیب الحسن نے ڈالا پہلا اوور

کولکاتا اور چنئی کے درمیان مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ چنئی کی طرف سے سلامی بلے بازی رتوراج گائیکواڈ اور فاف ڈپلیسی میدان پر ہیں اور پہلا اوور کولکاتا کی طرف سے شکیب الحسن کو ڈالنے کا موقع ملا۔


15 Oct 2021, 7:04 PM

کولکاتا نے ٹاس جیت کر چنئی کو بلے بازی کے لیے مدعو کیا

آئی پی ایل 2021 کے فائنل مقابلے میں آج کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان مقابلہ کھیلا جائے گا۔ کولکاتا کے کپتان ایان مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی دھونی کی ٹیم پہلے بلے بازی کرے گی۔ میچ کچھ منٹوں بعد شروع ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔