پنت کی طوفانی بلے بازی سے دہلی کی شاندار جیت

دہلی کی اننگز میں توجہ کا مرکز پنت کی اننگز رہی اور جس انداز میں انہوں نے دنیا کے بہترین فاسٹ بولر جسپريت بمراه پر چھکے لگائے اسے طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ہندوستانی کرکٹر رشبھ پنت کی محض 27 گیندوں پر ناٹ آوٹ 78 رن کی طوفانی بلے بازی سے دہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینس کے خلاف وانکھیڑے اسٹیڈیم میں آج 37 رن سے شکست دے کر آئی پی ایل 12 میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کی۔

دہلی نے اس مقابلے میں 20 اوور میں چھ وکٹ پر 213 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد ممبئی کو 19.2 اوور میں 176 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ پنت کو ان کی شاندار اننگز کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پنت نے 27 گیندوں کی زبردست اننگز میں سات چوکے اور سات چھکے لگائے۔ ان کی اس زبردست اننگز سے دہلی نے آخری چھ اووروں میں 99 رن جوڑے۔ سلامی بلے باز شکھر دھون نے 43 اور کولن انگرام نے 47 رن بنائے۔

دہلی کی اننگز میں توجہ کا مرکز پنت کی اننگز رہی اور جس انداز میں انہوں نے دنیا کے بہترین فاسٹ بولر جسپريت بمراه پر چھکے لگائے اسے طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ بمراه پر چھکے مارنا دنیا کے کسی بھی بلے باز کے لئے بہت مشکل کام ہے لیکن پنت نے بمراه کی گیندوں پر زبردست دو چھکے مارے۔

پنت نے 15 ویں اوور سے ہاتھ کھولے اور ممبئی انڈینس کے ہر گیندباز کی طبیعت سے پٹائی کی کہ دہلی کا اسکور 200 کے پار پہنچ گیا۔ پنت کے حملے کا یہ عالم تھا کہ 15 ویں اوور میں 17 رن، 16 ویں اوور میں 18 رن، 17 ویں اوور میں 12 رن، 18 ویں اوور میں 15 رنز، 19 ویں اوور میں 21 رن اور 20 ویں اوور میں 16 رن پڑے۔

پنت نے 15 ویں اوور میں بین کٹنگ پر دو چوکے اور ایک چھکا، 16 ویں اوور میں ہاردک پانڈیا پر دو چھکے اور ایک چوکا، 17 ویں اوور میں مشیل میک کلینگن پر دو چوکے، 18 ویں اوور میں بمراه پر چھکا اور چوکا، 19 ویں اوور میں راسخ سلام پر دو چھکے اور ایک چوکا اور 20 ویں اوور میں بمراه پر چھکا لگایا۔

دہلی کی ٹیم میں اس سیشن میں واپسی کرنے والے شکھر نے 36 گیندوں پر 43 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ انگرام نے 32 گیندوں پر 47 رن میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کپتان شريس ایئر نے 16 رن بنائے۔ میک کلینے گن نے 40 رن پر تین وکٹ لئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔