ہند-پاک سیریز دنیا کی سب سے ہٹ سیریز ہوگی: وقار یونس

سابق پاکستانی کپتان وقار یونس نے کہا کہ ایسے میچ باقاعدہ طور پر ہونے چاہیے تاکہ کرکٹ شائقین اس سے محروم نہ رہیں۔

وقار یونس
وقار یونس
user

یو این آئی

نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز ہونی چاہیے اور دونوں ملکوں کے درمیان سیریز دنیا کی سب سے ہٹ سیریز ثابت ہوگی۔ ہندوستان بمقابلہ پاکستان نے آخری بار 2012۔2013 میں دو طرفہ سریز کھیلی تھی، جس کے بعد کچھ سیاسی کشیدگی کے سبب ہندوستان اور پاکستان کے کھیل رشتے صرف آئی سی سی اور كونٹی نینٹل ٹورنامنٹ تک سمٹ کر رہ گئے ہیں۔

وقار یونس نے گلوفینس کی سیریز کیو-20 میں کرکٹ شائقین کے سوالات پر کہا کہ اگر آپ دونوں ملکوں میں جا کر کسی بھی کرکٹ پرستار سے پوچھیں گے کہ ہندوستان اور پاکستان کو آپس میں کھیلنا چاہیے تو تقریباً 95 فیصد لوگ یہی کہیں گے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے۔ اس کا نام چاہے 'عمران-کپل' سریز بنا لیں یا 'انڈی پینڈنس سریز'، یا پھر کچھ بھی نام دیا جائے، وہ دنیا کی سب سے ہٹ کرکٹ سریز ثابت ہوگی۔


سابق پاکستانی کپتان وقار یونس نے یہ بھی کہا کہ ایسے میچ باقاعدہ طور پر ہونے چاہیے تاکہ کرکٹ شائقین اس سے محروم نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان اور پاکستان کو دو طرفہ سریز کھیلتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ میچ کا مقام کیا ہوگا، لیکن یقیناً شائقین یہ میچ اپنے اپنے ملک میں دیکھنا زیادہ پسند کریں گے۔ لیکن اتنا ضرور ہے کہ آنے والے چند سالوں میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سریز ممکن ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔