ہندوستان کی بیٹیوں نے ٹیسٹ میں تاریخی جیت حاصل کر توڑا انگلش ٹیم کا غرور، بنایا عالمی ریکارڈ

ہرمن پریت کی کپتانی میں ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی خاتون ٹیم کو 347 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دی، یہ کسی بھی خاتون ٹیم کی رنوں کے لحاظ سے اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/JayShah">@JayShah</a></p></div>

ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، تصویر@JayShah

user

قومی آوازبیورو

ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں آج ہندوستان کی بیٹیوں نے انگریزوں کا غرور مٹی میں ملا دیا۔ انگلینڈ کی خاتون ٹیم کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں ہرمن پریت کی کپتانی والی ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 347 رنوں سے روندتے ہوئے تاریخی جیت درج کی۔ پہلی اننگ کے بعد دوسری اننگ میں بھی دیپتی شرما کا جادو انگلش بلے بازوں کے سر چڑھ کر بولا اور پوری ٹیم محض 131 رن پر پویلین لوٹ گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کے نام ایک عالمی ریکارڈ بھی درج ہو گیا۔

دراصل ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو جو 347 رنوں سے شکست دی، وہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی جیت ہے۔ ہرمن پریت اینڈ کمپنی نے 25 سال پرانے ریکارڈ کو توڑ ڈالا جب 1998 میں سری لنکا کی خاتون ٹیم نے پاکستان کو 309 رنوں سے ہرایا تھا۔ یعنی خاتون کرکٹ ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم نے رنوں کے لحاظ سے اب تک کی سب سے بڑی جیت درج کی ہے۔


پہلی اننگ میں محض 7 رن دے کر 5 وکٹ اپنے نام کرنے والی دیپتی شرما کا جادو دوسری اننگ میں بھی دیکھنے کو ملا جب 8 اوور میں انھوں نے محض 32 رن دے کر 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسری اننگ میں پوجا وسترکر کے حصے میں 3 وکٹ آئے۔ راجیشوری گائیکواڈ نے بھی 2 وکٹ اپنے نام کیے۔ دیپتی شرما نے پورے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹ لیے جس کے لیے انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پہلی اننگ میں 136 رن بنانے والی انگلینڈ کی ٹیم کا حال دوسری اننگ میں مزید برا رہا۔ انگلش ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ 21 رن کپتان ہیتھر نائٹ نے بنائے، جبکہ چارلوٹ ڈین 20 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ میں 428 رن بنائے تھے اور دوسری اننگ میں 6 وکٹ پر 186 رن بنانے کے بعد اننگ کو ڈکلیئر کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔