تیسرے ٹی-20 میں ہندوستان کی آسٹریلیا پر 5 وکٹوں سے شاندار جیت، سیریز میں ٹیم انڈیا کی زبردست واپسی

ہندوستان کی طرف سے شاندار گیند بازی کرنے والے عرشدیپ سنگھ کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے 4 اوورس کی گیند بازی میں 35 رن کے عوض 3 وکٹ حاصل کیا۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان نے 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے تیسرے مقابلہ میں میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے  شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا اور دوسرے ٹی-20 مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آج کے میچ میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، جو کہ ہندوستان کے حق میں صحیح ثابت ہوا ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنوں کا اسکور کھڑا کر دیا۔ آسٹریلیا کے اسکور کو ٹیم انڈیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورس میں ہی حاصل کر لیا۔ ہندوستان کی طرف سے شاندار گیند بازی کرنے والے عرشدیپ سنگھ کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے 4 اوورس کی گیند بازی میں 35 رن کے عوض 3 وکٹ حاصل کیا۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ ٹریوس ہیڈ (6 رن)، مشیل مارش (11 رن)، جوش انگلش (1 رن) اور مشیل اوین (0 رن) جلدی جلدی آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ٹم ڈیوڈ (74 رن)، مارکس اسٹوئنس (64 رن) اور میتھیو شارٹ (26 رن) نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت ٹیم کا اسکور 186 رن ہو پایا۔ شروعات میں آسٹیریلیا کی 4 وکٹیں جس تیزی سے گریں، اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم بہت زیادہ رن اسکور نہیں کر پائے گی۔ اگر ہندوستان کی گیند بازی کی بات کی جائے تو مین آف دی میچ عرشدیپ سنگھ کو 3 وکٹ، ورون چکرورتی کو 2 وکٹ اور شیوم ڈوبے کو 1 وکٹ حاصل ہوا۔


آسٹریلیا کے 186 رنوں کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی جانب سے کسی بھی بلے باز نے نصف سنچری نہیں کی، لیکن سب نے جیت میں تھوڑا تھوڑا حصہ ڈالا۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے سلامی بلے باز ابھشیک شرما (25 رن) اور شبھمن گل (15 رن) نے پہلے وکٹ کے لیے 33 رن بنائے۔ اس کے بعد کپتان سوریہ کمار یادو (24 رن)، تلک ورما (29 رن)، اکثر پٹیل (17 رن)، واشنگٹن سندر (49 رن) اور جتیش شرما (22 رن) نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اگر آسٹریلیا کی جانب سے گیند بازی کی بات کی جائے تو ناتھن ایلس 3 وکٹ، بارٹلیٹ 1 اوکٹ اور مارکس اسٹوئنس 1 وکٹ حاصل کر پائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔