ایجبسٹن ٹیسٹ میں ہندوستان پر انگلینڈ کی تاریخی فتح، سیریز 2-2 سے ڈرا

جو روٹ (ناٹ آؤٹ 142) اور جانی بیرسٹو (ناٹ آؤٹ 114) کی 316 گیندوں میں 269 رنوں کی شراکت داری کے سبب ایجبسٹن میں کھیلے گئے پانچویں ٹیسٹ کے پانچویں دن انگلینڈ نے 7 وکٹ سے جیت درج کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

جو روٹ (ناٹ آؤٹ 142 رن) اور جانی بیرسٹو (ناٹ آؤٹ 114 رن) کی 316 گیندوں میں 269 رنوں کی شراکت داری کے سبب ایجبسٹن میں کھیلے گئے پانچویں ٹیسٹ کے پانچویں دن انگلینڈ نے ہندوستان پر 7 وکٹ سے تاریخی جیت درج کی۔ ساتھ ہی میزبان ٹیم نے سیریز میں 2-2 کی برابری کر لی۔ ہندوستان کے ذریعہ دیے گئے 378 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے انگلینڈ نے 76.4 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر جیت حاصل کر لی۔ ہندوستان کی طرف سے جسپریت بمراہ نے دوسری اننگ میں 2 وکٹ لیے۔

پانچویں دن کے شروعاتی سیشن میں انگلینڈ نے 259 رن پر 3 وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ روٹ اور بیرسٹو نے چوتھے دن جہاں کھیلنا چھوڑا تھا، وہیں سے آج دھماکہ خیز انداز میں کھیلنا جاری رکھا۔ دونوں نے ہندوستانی تیز گیندبازوں کی خوب دھنائی کی۔ اس درمیان روٹ نے 136 گیندوں میں اور بیرسٹو نے 137 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کر ہندوستان کو میچ میں پوری طرح سے پیچھے کر دیا۔ دونوں نے آخر تک 316 گیندوں میں 269 رنوں کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کر کے انگلینڈ کو تاریخی رن چیز کرنے میں مدد کی اور سات وکٹ سے جیتنے کے ساتھ ہی پانچ میچوں کی سیریز میں 2-2 کی برابری کر لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */