ہندوستان کا خواب چکنا چور، آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی

آسٹریلیا کی فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نیتھن لیون نے دوسری اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسکاٹ بولانڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مچل اسٹارک کو دو جبکہ کپتان پیٹ کمنز کو بریک تھرو ملا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

لندن: ہندوستان کا آئی سی سی ٹرافی جیتنے کا خواب ایک بار پھر چکنا چور ہوگیا، آسٹریلیا نے اتوار کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں ہندوستان کو 210 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی، آسٹریلیا نے ہندوستان کے سامنے 444 رنز کا بڑا ہدف دیا، جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم پانچویں دن 234 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا آئی سی سی کے تمام ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

آسٹریلیا کی فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نیتھن لیون نے دوسری اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسکاٹ بولانڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مچل اسٹارک کو دو جبکہ کپتان پیٹ کمنز کو بریک تھرو ملا۔ اس سے قبل ٹریوس ہیڈ (163) اور اسٹیو اسمتھ (121) نے پہلی اننگز میں سنچریاں بنا کر آسٹریلیا کی فتح کی بنیاد رکھی۔ ہندوستان کو دن کے آغاز پر 280 رنز درکار تھے اور اس کی سات وکٹیں باقی تھیں۔ لندن کے اوول گراؤنڈ میں موسم کھلا ہوا تھا لیکن وراٹ کوہلی کے آؤٹ ہونے سے ہندوستان کی وکٹوں کے گرنے کا آغاز ہوا۔


دن کے پہلے پانچ اوور تحمل سے کھیلنے کے بعد کوہلی کو اسکاٹ بولینڈ نے کیچ کرایا۔ اس موقع پر کوہلی نے آؤٹ ہونے سے گریز کیا لیکن دو گیندوں بعد وہ کورز میں شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ کوہلی نے 78 گیندوں میں سات چوکے لگا کر 49 رنز بنائے۔

بولانڈ نے اسی اوور میں رویندر جڈیجہ کو صفر پر آؤٹ کرکے ہندوستان کی جیت کے امکانات کو تقریباً ختم کر دیا۔ ہندوستان کے آخری تجربہ کار بلے باز اجنکیا رہانے میچ میں اپنی دوسری نصف سنچری کی طرف بڑھ رہے تھے لیکن مچل اسٹارک کے ہاتھوں وکٹ کیپر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ رہانے نے 108 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کی وکٹ کے ساتھ ہی ہندوستان کی جیت کے امکانات ختم ہوگئے۔


اگلے ہی اوور میں شاردول ٹھاکر بھی صفر کے اسکور پر نیتھن لیون کا شکار بنے۔ آسٹریلیا نے وکٹ کیپر شریکر بھرت کو بڑا شاٹ کھیلنے پر اکسانے کے لیے 30 گز کے دائرے میں تمام فیلڈرز کو بلالیا۔ آسٹریلیا کا منصوبہ کامیاب رہا، لیون نے اپنی ہی گیند پر بھرت کا کیچ پکڑا جب کہ اس سے قبل اسٹارک نے اومیش یادو کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ 10 ویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے محمد شامی نے 3 چوکے لگا کر ہجوم کو محظوظ کیا لیکن لیون نے محمد سراج کی وکٹ لے کر ہندوستانی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔