ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر ’سب سے بڑی‘ فتح، فریڈم سیریز پر قبضہ

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو پہلی بار فالوآن کھیلنے پر مجبورکیا اور گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دوسرا ٹسٹ اننگز اور 137 رن سے جیت کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پونے: ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو پہلی بار فالوآن کھیلنے پر مجبورکیا اور گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دوسرا ٹسٹ چوتھے دن ہی اتوار کو اننگز اور 137رن سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں دوصفر کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ۔ ہندوستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف یہ سب سے بڑی جیت ہے اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے فریڈم ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔

ہندوستان نے آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ میں یہ مسلسل چوتھی جیت حاصل کی ہے ۔ہندوستان کو اس یت سے40پوائنٹس ملے ار اب اسکے 200 پوائنٹس ہوگئے ہیں ۔ٹسٹ چیمپئن شپ میں 200 پوائنٹس تک پہنچنے والی ہندوستان پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔ ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو دوسری اننگزمیں 67 اعشاریہ 2 اوور میں 189 رن پر آؤٹ کرکے دوسرا ٹسٹ اننگز اور 137 رن سے جیت لیا۔


تیز گیندباز امیش یادو نے آٹھ اوور میں 33رن پر تین وکٹ ،لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ 21اعشاریہ 2داوور میں 52رن پر تین وکٹ ،آف اسپنر روی چندرن اشون نے 21اوور میں 45رن پر دووکٹ ،تیزگیندباز ایشانت شرما نے پانچ اوور میں 17رن پر ایک وکٹ اور محمدسمیع نے 9اوور میں 34رن پر ایک وکٹ لیا۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز پانچ وکٹ پر 601رن پر ختم کرنے کااعلان کیاتھا،جس میں کپتان وراٹ کوہلی نے ناٹ آؤٹ 254رن بنائے تھے ۔جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر 275رن پی سمٹ گئی ۔

اس کے بعد یہ سوال اٹھ رہاتھا کہ ہندوستان جنوبی افریقہ سےفالوآن کراتاہے یانہیں ۔لیکن کپتان وراٹ کوہلی نے چوتھے دن کی صبح جنوبی افریقہ کوفالوآن کھیلنے پر مجبور کردیا۔جنوبی افریقہ کے لیے کہ فالوآن کسی برے خواب سے کم نہیں تھا کیونکہ ٹیم 11سال بعد فالوآن کھیل رہی تھی ۔پچھلی بار 2008میں انگلینڈ کے خلاف لارڈس میں جنوبی کو فالوآن کھیلنا پڑاتھا۔


ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو پہلی بارفالوآن کراکے تاریخ رقم کی ۔وراٹ کا کپتان کی حیثیت سے یہ 50واں ٹسٹ میچ تھا اور انھو ں نے اس میچ میں دوہری سنچری بنائی ،جنوبی افریقہ کو فالوآن دیکر اور اسکے خلاف سب سے بڑی جیت درج کرے اس میچ کو یادگار بنادیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Oct 2019, 4:01 PM