جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، رشبھ پنت کی ہوئی واپسی

ہندوستانی اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 14 نومبر سے کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 22 نومبر کو سے 26 نومبر تک کے لیے مقرر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی ٹیم، تصویر بشکریہ&nbsp;<a href="https://x.com/ICC">@ICC</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز 14 نومبر سے شروع ہوگی، جو کہ 26 نومبر تک چلے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 14 نومبر سے 18 نومبر تک، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 22 نومبر سے 26 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

شبھمن گل کی قیادت والی ٹیسٹ ٹیم میں رشبھ پنت کی واپسی ہوئی ہے، جو کہ انگلینڈ دورہ پر زخمی ہونے کے سبب ہندوستانی ٹیم سے باہر چل رہے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو ٹیسٹ سیریز میں وہ چوٹ کے سبب ہی نہیں کھیل پائے تھے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیل کر اپنی فٹ نس اور فارم ظاہر کرنے والے پنت کو جنوبی افریقہ کے خلاف موقع دیا گیا ہے۔ وہ ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ ان کے علاوہ تیز گیندباز آکاش دیپ کی بھی واپسی ہوئی ہے، جو پچھلی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔


گزشتہ ٹیسٹ سیریز کا حصہ رہے 2 کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر بھی کیا گیا ہے۔ یہ 2 کھلاڑی ہیں وکٹ کیپر بلے باز این جگدیشن اور تیز گیندباز پرشدھ کرشنا۔ ان دونوں ہی کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ یعنی وہ بنچ پر بیٹھے بیٹھے ہی آئندہ سیریز کی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے:

شبھمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر، نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، سائی سدرشن، دیدت پڈیکل، دھرو جوریل، رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل، نتیش کمار ریڈی، محمد سراج، کلدیپ یادو، آکاش دیپ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔