ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ’راہل دراوڑ‘ کی شکل میں مل گیا نیا کوچ!

ذرائع کا کہنا ہے کہ دراوڑ متفق ہو گئے ہیں اور اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا، وکرم بلے بازی کوچ بنے رہیں گے، ایسے میں اب دیگر عہدوں کو پر کرنے کی طرف توجہ دی جائے گی۔

راہل دراوڑ
راہل دراوڑ
user

تنویر

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری کی مدت کار ختم ہو چکی ہے، اور ٹی-20 عالمی کپ کے بعد وہ اس ذمہ داری سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ نئے کوچ کی تلاش کے لیے سرگرمیاں تیزی کے ساتھ جاری تھیں، اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ راہل دراوڑ نے ہندوستانی ٹیم کا کوچ بننے کے لیے رضامندی دے دی ہے۔ حالانکہ پہلے ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت نکھارنے کی ذمہ داری سے ہی خوش ہیں اس لیے ہندوستانی سینئر ٹیم کا کوچ نہیں بننا چاہتے۔

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 14 کے فائنل کی شب دبئی میں بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ اور چیئرمین سورو گنگولی نے راہل دراوڑ کے ساتھ میٹنگ کی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ راہل دراوڑ نے کوچ بننے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے، حالانکہ ابھی اس سلسلے میں بی سی سی آئی نے کسی طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ دراوڑ متفق ہو گئے ہیں اور اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا۔ وکرم بلے بازی کوچ بنے رہیں گے۔ ایسے میں اب دیگر عہدوں کو پر کرنے کی طرف توجہ دی جائے گی۔ ہندوستانی ٹیم اب بدلاؤ کی راہ پر ہے۔ اس میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو شامل ہونا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ ان سبھی نے راہل دراوڑ کے ساتھ کام کیا ہے۔ ایسے میں ہندوستانی کرکٹ کے لیے یہ کافی اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ دراوڑ ہمیشہ بی سی سی آئی کے لیے پسندیدہ متبادل رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ اور چیئرمین سورو گنگولی نے سابق کپتان کے ساتھ بیٹھ کر بات کی۔ چیزیں ٹھیک رہیں۔ دراوڑ نے ہمیشہ کرکٹ کو سرفہرست رکھا۔ اس سے یہ آسان ہو گیا۔ اب جب راہل دراوڑ جیسا کھلاڑی ہندوستانی ٹیم کی رہنمائی کرے گا تو ہندوستان اچھا کرے گا۔ راہل اس سے قبل سری لنکا دورے پر ہندوستانی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔