ہندوستانی تیز گیندبازوں نے سبھی17 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

سید پرویز قیصر

سری لنکا کے خلاف کولکاتہ کے ایڈن گارڈن پر ہوئے پہلے ٹسٹ میچ ہندوستانی تیز بالروں سبھی 17کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ ہندوستان میں ابھی تک جو262 ٹسٹ میچ کھیلے گئے ہیں اس میں یہ پہلا موقع تھا جب سبھی کھلاڑیوں کو ہندوستانی تیز بالروں نے آوٹ کیا۔

ہندوستانی تیز بالروں نے 17کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سری لنکا کے تیز بالروں نے 15 ہندوستانی کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس طرح اس میچ میں تیز بالروں نے220.2 اوور میں743رن دیکر32 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہندوستان میں کھیلے گئے ٹسٹ میچوں میں تیز بالروں کے یہ دوسرے سب سے زیادہ وکٹ ہیں۔ ہندوستان میں ایک ٹسٹ میں سب سے زیادہ وکٹ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان1983-84 میں کھیلے گئے ٹسٹ میں حاصل کئے گئے تھے۔ تب تیز بالروں نے209.3 اوور میں524 رن دیکر33 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس ٹسٹ میں سبھی40 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔ پانچ کھلاڑیوں کو اسپنروں نے آوٹ کیا تھا جبکہ دو کھلاڑی رن آوٹ ہوئے تھے۔

کولکاتہ میں کل35 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے تین کھلاڑیوں کے اسپنروں نے آوٹ کیا تھا۔اس میچ میں سری لنکاکے سرنگا لکمل نے119 رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ لاہرو گماگے156 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دوسن شناکا نے112 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ ہندوستان کے لئے بھونیشور کمار نے96 رن دیکر آٹھ کھلاڑیوں کو آو ٹ کیا جبکہ محمد شامی نے134 رن دیکر چھ وکٹ حاصل کئے۔ امیش یادو کے حصے میں تین وکٹ آئے۔ انہوں نے104 رن دیکر یہ وکٹ لئے تھے۔

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان اس سے قبل ایک ٹسٹ میں تیز بالروں نے سب سے زیادہ وکٹ کولمبو میں 1985 میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں لئے تھے تب255.3 اوور میں740 رن دیکر تیز بالروں نے 28 وکٹ حاصل کئے تھے۔ ہندوستانی تیز بالروں کپل دیو۔چیتن شرما اور مہندر امرناتھ نے346 رن دیکر آٹھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس میں چیتن شرما نے173 رن دیکر چھ وکٹ حاصل کئے تھے جبکہ کپل دیو142 رن دیکر ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔ مہندر امرناتھ نے31 رن دیکر ایک وکٹ لیا تھا۔

سری لنکا کے لئے سبھی 20 وکٹ تیز بالروں نے حاصل کئے تھے،393 رن دیکر۔ رمیش رتنائکے نے125 رن دیکر نو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا، صالحہ اہنگاما نے115 رن ویکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اشانتا ڈی میل نے126 رن دیکر پانچ ہی وکٹ لئے تھے۔ ارجن راناتنگا نے27 رن دیکر ایک وکٹ حاصل کیا تھا۔

ٹسٹ کرکٹ میں ابھی تک تین مرتبہ ایسا ہوا ہے جب ایک ٹسٹ میں سبھی ُچالیس کھلاڑیوں کو تیز بالروں نے آوٹ کیا ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ 1984 میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابیں اوول میں ہوئے ٹسٹ میں ہواتھا۔ 1993-94میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیاں سبھی چالیس وکٹ تیز بالروں نے حاصل کئے تھے۔ ایسا ہی1998 میں لیڈز میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں ہو ا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔