ہندستان نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹ سے ہرایا

ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 139رن پر روک دیا اور پھر 19ویں اوور میں میچ جیت لیا، شکھرنے سیریز میں اپنی مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی۔

تصویر ٹوئٹر/<a href="https://twitter.com/BCCI">@<b>BCCI</b></a>
تصویر ٹوئٹر/@BCCI
user

یو این آئی

کولمبو: سلامی بلے باز شکھردھون (55) اور سریش رینا (28) کے مابین تیسرے وکٹ کے لئے ہوئی 68رن کی شراکت داری کی بدولت ہندستان نے سہ فریقی ٹونٹی۔20 سیریز ندہاس ٹرافی کے اپنے دوسرے میچ میں جمعرات کو بنگلہ دیش کو آٹھ گیند باقی رہتے چھ وکٹ سے ہرا دیا۔

ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 139رن پر روک دیا اور پھر 18اعشاریہ 4اوور میں چار وکٹ پر 140رن بناکر میچ جیت لیا۔ میزبان سری لنکا سے پہلے میچ میں پانچ وکٹ سے ہارنے کے بعد ہندستان نے یہاں شاندار کاردگی پیش کی ۔

تصویر ٹوئٹر/<a href="https://twitter.com/BCCI">@<b>BCCI</b></a>
تصویر ٹوئٹر/@BCCI

شکھرنے سیریز میں اپنی مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی۔ انھوں نے سری لنکا کے خلاف بھی پہلے میچ میں 90 رن کی بہتری اننگز کھیلی تھی اور اس میچ میں بھی 55رن کی اننگز کھیل کرہندستان کو جیت کی منزل تک پہنچا دیا۔ شکھرنے اپنے کریئر کی چھٹی نصف سنچری بنائی۔ انھوں نے 43 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے 55 رن بنائے۔

رینا نے27 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکے کی مدد سے 28، کپتان روہت شرمانے 13گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 17، رشبھ پنت نے آٹھ گیندوں پر ایک چوکے کی بدولت سات، منیش پانڈے نے 19گیندوں پر تین چوکوں کے دم پر ناٹ آؤٹ 27 اور وکٹ کیپر دنیش کارتک نے ناٹ آؤٹ دورن بنائے۔

بنگلہ دیش کے لئے روبیل حسین 24رن پر دو وکٹ، مستفیض الرحمن نے 31رن پر ایک اور تسکین احمد نے 28رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Mar 2018, 9:09 AM