حیدرآباد ٹسٹ: ویسٹ انڈیز کی 10 وکٹ سے ہار، ہندوستان نے سریز 2-0 سے جیتی

ایک وقت میں ہندوستانی ٹیم مصیبت میں نظر آ رہی تھی لیکن رہانے اور پنت نے پانچویں وکٹ کے لئے 152 رونوں کی شراکت داری کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

14 Oct 2018, 5:19 PM
حیدرآباد ٹسٹ: ویسٹ انڈیز کی 10 وکٹ سے ہار، ہندوستان نے سریز 2-0 سے جیتی

ہندوستان نے دو ٹسٹ میچوں کی سریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سریز 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔

دوسری اننگ میں 127 رنوں پر ڈھیر ہو جانے کے بعد ویسٹ انڈیز نے جیت کے لئے ہندوستان کو 72 رن کا ہدف دیا، جسے ہندوستان نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ سلامی بلے باز پرتھوی شا نے 29 اور کے ایل راہل نے 33 رن بنائے۔

14 Oct 2018, 4:09 PM

ویسٹ انڈیز 127 پر ڈھیر، ہندوستان کو جیت کے لئے 72 رن درکار

ویسٹ انڈیز دوسری اننگ میں 127 رنوں پر ڈھیر ہو گئی اور ہندوستان کو جیت کے لئے محض 72 رنوں کا ہدف حاصل ہوا ہے۔

14 Oct 2018, 1:42 PM
ہندوستان کی خطرناک گیند بازی، ویسٹ انڈیز کے 6 کھلاڑی آؤٹ

حیدرآباد میں کھیلے جا رہے ٹسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم کے 367 رنوں پر سمٹ جانے کے بعد ویسٹ انڈیز نے لنچ کے بعد اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا۔ ہندوستان کے گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ویسٹ انڈیز کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔ چائے کے وقفہ تک ویسٹ انڈیز نے 99 رن بنا لئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے دونوں سلامی بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ شائی ہوپ نے اب تک سب سے زیادہ رن (28) کا تعاون کیا انہیں آجنکیا رہانے نے کیچ آؤٹ کرایا۔ ہندوستان کے گیند باز امیش یادو نے تین وکٹ حاصل کر لئے ہیں جبکہ روی چندرن اشون، کلدیپ یادو اور رویندر جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔


14 Oct 2018, 11:56 AM
حیدرآباد ٹسٹ: ہندوستانی ٹیم 367 پر آل آؤٹ، ویسٹ انڈیز پر 56 رنوں کی برتری

حیدرآباد میں کھیلے جا رہے ٹسٹ میچ میں ہندوستان کی ٹیم 367 رنوں پر سمٹ گئی ہے۔ پہلی اننگ کی بنیاد پر ہندوستان کو ویسٹ انڈیز پر 56 رونوں کی برتری حاصل ہوئی ہے۔ رووی چندرن اشون 35 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اپنا پہلا میچ کھیل رہے شاردل ٹھاکر نے 12 گیندیں کھیلیں اور وہ 4 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

14 Oct 2018, 10:45 AM
حیدرآباد ٹسٹ: ہندوستان کے 340 پر 9 کھلاڑی آؤٹ

حیدرآباد میں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے ٹسٹ میچ میں ہندوستان 340 رن پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ روی چندرن اشون 8 رن بناکر میدان پر موجود ہیں جبکہ کلدیپ یادو کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کے مقام پر اومیش یادو میدان پر پہنچے۔ اومیش یادو کے آوٹ ہونے کے بعد شاردل ٹھاکر میدان پر پہنچے ہیں۔

واضح رہے، ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹسٹ سریز کا دوسرا اور آخری میچ حیدرآباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگ میں 311 روں پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام تک چار وکٹ کے نقصان پر 308 رن بنا لئے۔

ایک وقت میں ہندوستانی ٹیم مصیبت میں نظر آ رہی تھی لیکن رہانے اور پنت نے پانچویں وکٹ کے لئے 152 رونوں کی شراکت داری کی۔ آجنکہ رہانے اپنی سنچری سے چوک گئے انہوں نے 80 رن بنائے اور وہ ہولڈر کا شکار بنے۔ رہانے کے بعد رشبھ پنچ بھی 92 کے نجی اسکور پر گیبریل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ پنت اس سریز میں دوسری مرتبہ 92 کے نجی اسکور پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے راجکوٹ ٹسٹ میں بھی وہ 92 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

پنت نے 134 گیندوں پر 92 رن کا اسکور بنایا جس میں 11 چوکے اور 2 چھکے چامل ہیں۔ رہانے نے اپنی 80 رنوں کی اننگ میں 183 گیندوں کا سامنا کیا اور 7 چوکے لگائے۔ ہندوستان کے نوجوان بلے باز پرتھوی شا نے لگاتار دوسرے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 70 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی نے 45 رنوں کا تعاون دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔