راجکوٹ ٹسٹ: ہندوستان اننگ اور 272 رنوں سے فتحیاب

ہندوستان نے پہلی اننگ کی بنیاد پر 468 رنوں کی سبقت حاصل کی، ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو فالوآن کا موقع دیا ہے یعنی اسے ہدف کا تعاقب کرنے کو کہا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

06 Oct 2018, 2:54 PM
ویسٹ انڈیز 196 پر آل آؤٹ، ہندوستان کی شاندار جیت

فالو آن کے بعد کھیلتے ہوئے ویسٹ کی پوری ٹیم 196 رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستان نے پہلا ٹسٹ میچ اننگ اور 272 رنوں سے جیت لیا ہے۔ انڈیز نے چائے کے وقفہ کے بعد 185 کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور ایک وکٹ اور گنوا دیا۔ اس کے بعد جڈیجا نے ویسٹ انڈیز کے آخری کھلاڑی کو بھی پویلین کا راستہ دکھا دیا۔ کلدیپ یادو نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 5 وکٹ حاصل کئے۔ آر اشون کو 2 جبکہ رویندر جڈیجا کو 3 وکٹ حاصل ہوئے۔

06 Oct 2018, 2:23 PM
ہندوستان جیت سے دو قدم دور، ویسٹ انڈیز 185/8

فالو آن کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹ گنوا دئے ہیں۔ چائے کا وقفہ ہونے تک ویسٹ انڈیز کا اسکور محض 185 رن ہے۔ کلدیپ یادو نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 5 وکٹ حاصل کئے۔ آر اشون کو 2 جبکہ رویندر جڈیجا کو ایک وکٹ حاصل ہوا ہے۔

06 Oct 2018, 1:51 PM
ویسٹ انڈیز کے 157 پر 6 کھلاڑی آؤٹ

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ کی بلے بازی بے حد خراب رہی اور اس کے 6 کھلاڑی 157 کے اسکور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ آر اشون نے 4 وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کی بلے بازی کی کمر توڑ دی ہے۔


06 Oct 2018, 1:12 PM
فالوآن کے بعد ویسٹ انڈیز کی خراب بلے بازی، 4 کھلاڑی آؤٹ

پہلی اننگ کی بنیاد پر 468 رنوں سے پچھڑی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ہندوستان نے فالو آن پر مجبور کر دیا۔ دوسری اننگ میں بھی ویسٹ انڈیز کی حالت بے حد خراب ہے اور اسکے 4 کھلاڑی محض 118 رن کے اسکور پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

06 Oct 2018, 11:44 AM
ویسٹ انڈیز نے اپنا پہلا وکٹ کھویا

ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 33 رن بنائے ہیں۔ کریگ بریتھویٹ 10 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے انہیں روی چندرن اشون نے کیچ آؤٹ کرایا۔


06 Oct 2018, 11:20 AM
راجکوٹ ٹسٹ: 181 رنوں پر ڈھیر ہو جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کا فالو آن

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی ٹسٹ سریز پہلے مقابلہ کے تیسرے دن ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 181 رنوں پر آل آؤٹ کر دیا۔ ہندوستان نے پہلی اننگ کی بنیاد پر 468 رنوں کی سبقت حاصل کی۔ ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو فالوآن کا موقع دیا ہے یعنی اسے ہدف کا تعاقب کرنے کو کہا۔

اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگ میں 9 وکٹ کے نقصان پر 649 رن بنا کر اننگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔