آخری ون ڈے: ہندوستان نے ونڈیز کو 9 وکٹ سے دھویا، سیریز پر 3-1 سے قبضہ

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / <a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI
user

قومی آوازبیورو

01 Nov 2018, 8:23 PM
دھونی نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کرتے ہیں: کوہلی
01 Nov 2018, 5:01 PM
ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹ سے دھویا

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی 5 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ روہت شرما 63 اور وراٹ کوہلی 33 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کا واحد وکٹ شکھر دھون کے طور پر گرا جو 6 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں، پانچویں اور آخری یک روزہ میچ میں ہندوستان کے سامنے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے پوری طرح گھٹنے ٹیک دیئے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی شروعات ہی خراب رہی اور محض 2 رن پر 2 وکٹ گر گئے اور پھر اس کے بعد بھی وقفے وقفے سے وکٹ گرتے رہے، حتیٰ کہ 104 رن پر پوری ٹیم آل آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہولڈر 25، سیموئلس 24 اور پاویل 16 ہی دو ہندسوں تک پہنچ سکے۔ تین کھلاڑی تو بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

جہاں تک ہندوستانی ٹیم کی گیندبازی کا سوال ہے تو شروع میں بھونیشور اور بمراہ نے جو دباؤ بنایا تھا وہ آخر تک بنا رہا۔ بھونیشور کمار نے 4 اوور میں محض 11 رن دے کر ایک وکٹ لیا جب کہ بمراہ نے 6 اوور میں 11 رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ خلیل احمد نے بھی شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 7 اوور میں 29 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ سب سے زیادہ 4 وکٹ رویندر جڈیجہ کو ملے، جنھوں نے 9.5 اوور میں 34 رن دیئے۔ کلدیپ یادو کو ایک وکٹ حاصل ہوا اور انھوں نے اپنے 5 اوور میں 18 رن دیئے۔

01 Nov 2018, 4:55 PM
روہت شرما نی نصف سنچری، ہندوستان کا اسکور 99/1

شکھر دھون کے جلدی آؤٹ ہو جانے کے بعد روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا اور اسکور کو آگے بڑھایا۔ روہت شرما نے نصف سنچری اسکور کی اور 62 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی نے 32 رن اسکور کئے ہیں۔ اس سے پہلے شکھر دھون محض 6 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔


01 Nov 2018, 4:09 PM
ہندوستان کا ایک وکٹ گرا

ویسٹ انڈیز کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کے بعد ہندوستان نے اپنی اننگ کا آغاز کر دیا ہے اور ہندوستانی ٹیم نے بھی اپنا پہلا وکٹ سستے میں کھو دیا ہے۔ دوسرے ہی اوور میں شکھر دھون تھامس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت وراٹ کوہلی اور روہت شرما 4-4 رن بنا کر میدان پر موجود ہیں۔

01 Nov 2018, 3:53 PM
ہندوستان کے سامنے ویسٹ انڈیز کے بلے باز پست، 104 پر ہوئے آل آؤٹ

پانچویں اور آخری یک روزہ میچ میں ہندوستان کے سامنے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے پوری طرح گھٹنے ٹیک دیے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی شروعات ہی خراب رہی اور محض 2 رن پر 2 وکٹ گر گئے اور پھر اس کے بعد بھی وقفے وقفے پر وکٹ گرتے رہے حتیٰ کہ 104 رن پر پوری ٹیم آل آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہولڈر 25، سیموئلس 24 اور پاویل 16 ہی دو ہندسوں تک پہنچ سکے۔ تین کھلاڑی تو بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

جہاں تک ہندوستانی ٹیم کی گیندبازی کا سوال ہے تو شروع میں بھونیشور اور بمراہ نے جو دباؤ بنایا تھا وہ آخر تک بنا رہا۔ بھونیشور کمار نے 4 اوور میں محض 11 رن دے کر ایک وکٹ لیا جب کہ بمراہ نے 6 اوور میں 11 رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ خلیل احمد نے بھی شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 7 اوور میں 29 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ سب سے زیادہ 4 وکٹ رویندر جڈیجہ کو ملا جنھوں نے 9.5 اوور میں 34 رن دیے۔ کلدیپ یادو کو ایک وکٹ حاصل ہوا اور انھوں نے اپنے 5 اوور میں 18 رن دیے۔


01 Nov 2018, 3:37 PM
ویسٹ انڈیز کو لگا آٹھواں جھٹکا، اسکور 95/8
01 Nov 2018, 3:22 PM
خلیل احمد نے ویسٹ انڈیز کو دیا ساتواں جھٹکا، اسکور 87/7

ہندوتانی گیندبازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کو ساتواں جھٹکا خلیل احمد نے جے ہولڈر کو 25 کے اسکور پر آؤٹ کر کے دیا۔


01 Nov 2018, 3:16 PM
ویسٹ انڈیز کو لگا چھٹا جھٹکا، اسکور 87/6

خراب شروعات کے بعد ویسٹ انڈیز کے وکٹ لگاتار گرتے رہے اور اب ٹیم پوری طرح لڑکھڑا چکی ہے۔ اس وقت ونڈیز کا اسکور 87 رن ہے اور اس کے 6 وکٹ گر چکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
01 Nov 2018, 2:29 PM
جڈیجا نے ویسٹ انڈیز کو دیا تیسرا جھٹکا، اسکور 40/3

رویندر جڈیجا نے مارلن سیمولس کو 24 کے اسکور پر وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کراکر ویسٹ انڈیز کو تیسرا جھٹکا دے دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کو یہ جھٹکا 36 کے اسکور پر لگا۔ سیمولس کے آؤٹ ہونے کے بعد شیرمین ہیٹ میئر میدان پر رومین پاویل کا ساتھ دینے کے لئے پہنچے ہیں۔


01 Nov 2018, 2:07 PM
دو جھٹکوں کے بعد ویسٹ انڈیز کی سست شروعات

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہو گیا جب اس کے 2 رن پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔اس وقت رومن پاویل اور سومولس میدان پر ہیں اور ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹ پر 24 رن بنا لئے ہیں۔ ہندوستانی گیند بازوں بمرا اور بھونیشور نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔

01 Nov 2018, 1:41 PM
اننگ کی شروعات میں ہی ویسٹ انڈیز کو لگے دو جھٹکے، اسکور 10/2

سیریز کے آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے فیصلہ لیا۔ جیسے ہی اننگ کی شروعات بھونیشور نے پاویل کو دھونی کے ہاتھوں کیچ کراکر ویسٹ انڈیز کو پہلا جھٹکا دے دیا۔ اس کے بعد بمراہ نے ہوپ کو بولڈ کر کے دوسرا جھٹکا دیا۔ ویسٹ انڈیز کے دونوں ہی آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے۔


01 Nov 2018, 1:09 PM
ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج ترووننت پورم کے گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

01 Nov 2018, 11:47 AM

ہندوستان-ویسٹ انڈیز LIVE: آخری میچ آج،سیریز فتح کے ارادے سے اترے گی کوہلی بریگیڈ

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج ترووننت پورم کے گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ 1.30 بجے سے شروع ہوگا ۔ اس سیریز میں ہندوستان 1-2 سے آگے ہے اور کپتان وراٹ کوہلی آج فتح حاصل کر نہ صرف سیریز پر قابض ہونے کی کوشش کریں گے بلکہ اس سال ہندوستان کی زمین پر پہلی سیریز جیتنے کا موقع بھی نہیں گنوانا چاہیں گے۔

دراصل ہندوستان کی اس سال اپنی گھریلو زمین پر پہلی سیریز ہے۔ دو سیریز ہندوستان نے ملک سے باہر کھیلی تھی جن میں سے جنوبی افریقہ کے خلاف فتح ملی تھی جب کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس سال ہندوستان نے کل 19 یک روزہ میچ کھیلے ہیں جن میں سے 13 میں کامیابی ملی ہے اور 4 میچ میں شکست حاصل ہوئی ہے۔ دو میچ میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور وہ ٹائی ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */