ہندوستان بمقابلہ پاکستان: بابر اعظم کا ٹاس جیت کر گیندبازی کرنے کا فیصلہ، کے ایل راہل اور بمراہ کی واپسی

کے ایل راہل اور بمراہ کی ٹیم انڈیا میں واپسی ہوئی ہے۔ شریاس ایر کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ شریاس نااہل ہے۔ محمد شامی کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

کولمبو: سری لنکا کے آر ایشیا کپ کا دوسرا میچ بھارت اور پاکستان کے درمیان پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستان کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ کے ایل راہل اور بمراہ کی ٹیم انڈیا میں واپسی ہوئی ہے۔ شریئس ایر کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے کیونکہ وہ فٹ نہیں ہیں۔ محمد شامی کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔

انڈیا (پلیئنگ الیون): روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

پاکستان (پلیئنگ الیون): فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔