کانپور ٹیسٹ: آخری وقت میں ہندوستانی ٹیم کے ہاتھوں سے پھسل گئی جیت، میچ ڈرا

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا کانپور ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا، ہندوستان نے دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ کو 284 رنوں کا ہدف دیا تھا، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم لڑکھڑائی ضرور، لیکن 9 وکٹ ہی گر سکے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا کانپور ٹیسٹ میچ بے نتیجہ رہا، ہندوستان نے دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ کو 284 رنوں کا ہدف دیا تھا، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم لڑکھڑائی ضرور، لیکن 9 وکٹ ہی گر سکے۔ پانچویں دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل ہندوستانی گیندبازوں نے پوری کوشش کی کہ آخری وکٹ گر جائے، لیکن انھیں کامیابی نہیں ملی۔ ہندوستان کی جانب سے دوسری اننگ میں رویندر جڈیجہ نے چار کامیابی اپنے نام کیا۔ آر اشون کو تین وکٹ ملے اور اکشر پٹیل و امیش یادو کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوئے۔

اس سے قبل پانچویں دن نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 4 رن سے آگے کھیلنے اتری اور پہلے سیشن میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹام لیتھم اور ولیم سمرول نے مل کر 76 رنوں کی شاندار شراکت داری کی، لیکن مضبوط ہوتی اس جوڑی کو ہندوستانی تیز گیندباز امیش یادو نے توڑتے ہوئے سمرول کو پویلین بھیج دیا۔ بریک کے بعد چوتھے نمبر پر کھیلنے آئے کپتان ولیمسن نے لیتھم کے ساتھ مل کر دوسرے سیشن کی شروعات کی اور دونوں نے میچ بچانے کے لیے بہت جدوجہد کی۔


اس درمیان رویندر جڈیجہ نے اپنا جادو چلاتے ہوئے لیتھیم (52) اور کپتان ولیمسن (24) کو اپنا شکار بنایا۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی اننگ لڑکھڑاتی دکھائی دی، لیکن آخری وکٹ کے لیے رچن رویندر (18) اور اعجاز پٹیل (4) نے اہم شراکت داری کی اور کوئی وکٹ نہیں گرنے دیا۔ نتیجہ کار ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */