سڈنی ٹیسٹ: پجارا کی سیریز میں تیسری سنچری، لکشمن سے نکلے آگے

پجارا نے مشیل اسٹارک کی گیند پر چوکا لگا کر اپنے 100 رن پورے کئے جو موجودہ سیریز میں ان کی تیسری سنچری ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

تصویر / @BCCI

سڈنی: چتیشور پجارا نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعرات کو یہاں زبردست بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست 130 رنز کی اننگز کھیلی، جو ان کے کیریئر کی 18 ویں ٹیسٹ سنچری ہے، اسی کے ساتھ انہوں نے سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پجارا نے ہندستان کی پہلی اننگز میں صبح دوسرے اوور سے کھیلنا شروع کیا اور 130 رنز بنا کر میدان سے ناٹ آؤٹ لوٹے۔ انہوں نے مشیل اسٹارک کی گیند پر چوکا لگا کر اپنے 100 رن پورے کئے جو موجودہ سیریز میں ان کی تیسری سنچری ہے۔ انہوں نے اس سے پہلے موجود سیریز کے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 123 رنز اور میلبورن میں تیسرے ٹیسٹ میں 106 رنز کی سنچری اننگز کھیلی تھیں۔

30 سالہ پجارا کے کیریئر کے 68 ویں ٹیسٹ کی یہ کل 18 ویں سنچری بھی ہے۔ موجودہ سیریز میں ان کے اب تک 428 رنز ہو گئے ہیں جس کے ساتھ وہ اس سیریز میں ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں۔ سڈنی میں جمعرات کو پجارا کی سنچری آسٹریلیا کے خلاف ان کی پانچویں ٹسٹ سنچری بھی ہے۔ ساتھ ہی یہ پہلا موقع ہے جب پجارا نے بیرون ملک کسی ٹیسٹ دورے میں اتنی سنچریاں بنائی ہیں۔

ہندستانی بلے باز نے اسی کے ساتھ سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن کو کیریئر میں 17 ٹیسٹ سنچریوں کے معاملے میں بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہ ان ایلیٹ بلے بازوں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کی زمین پر کسی ایک سیریز میں 1000 سے زیادہ گیندیں کھیلی ہیں۔

چیتشور پجارا نے آسٹریلیا کے خلاف جمعرات کو سڈنی میں شروع ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور نہ صرف اپنی 18 ویں سنچری ا سکور کی بلکہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی ٹیم کی پوزیشن بھی بہتر بنا دی۔

پجارا نے 16 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 130 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پجارا نے مینک اگروال کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 116رنز کی شراکت داری بھی قائم کی۔ واضح رہے کہ پجارا کی آسٹریلین ٹور کے دوران ٹیسٹ سیریز میں یہ تیسری سنچری ہے۔ پجارا نے میزبان ٹیم کے خلاف پہلی سنچری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اسکور کی، دوسری سنچری تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اسکور کی جبکہ تیسری سنچری چوتھے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ا سکور کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔