ٹیم انڈیا تیسری بار ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے کے لیے میدان میں اترے گی

ٹیم انڈیا کے پاس آسٹریلیا کے خلاف 20 سال پرانی شکست کا بدلہ لینے کا موقع ہے۔ ورلڈ کپ 2003 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو شکست دی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ  ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد میں آج  کھیلا جائے گا۔ کوہلی سمیت ہر ہندوستانی کھلاڑی سے دھماکہ خیز کارکردگی کی امید ۔

کرکٹ کی تاریخ کی دو بڑی ٹیمیں ایک بار پھر میدان میں ٹکرانے کو تیار ہیں۔ ایک عرصے سے انتظار کرنے والوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔ ہندوستان  اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ چند گھنٹوں میں شروع ہوگا۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی  کپتان روہت شرما اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تجربہ کار کھلاڑی ویراٹ کوہلی اس میچ میں دھماکہ خیز اننگز کھیل سکتے ہیں۔


ٹیم انڈیا کے پاس آسٹریلیا کے خلاف 20 سال پرانی شکست کا بدلہ لینے کا موقع ہے۔ ورلڈ کپ 2003 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو شکست دی تھی۔ اب روہت شرما سورو گنگولی کی کپتانی والی ٹیم انڈیا کی شکست کا بدلہ لے سکتے ہیں۔ اس بار ہندوستان نے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے پہلے لگاتار 9 میچ جیتے اور سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی۔ اب ٹیم ٹائٹل جیتنے سے صرف ایک قدم دور ہے۔

ٹیم انڈیا کی بیٹنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے۔ روہت شرما، شبمن گل، ویراٹ کوہلی اور شریاس ایر کے ساتھ، کے ایل راہول بھی بحران کے وقت ٹیم کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔ اس بار سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں کوہلی ٹاپ پر ہیں۔ انہوں نے 711 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران 3 سنچریاں اسکور کیں۔ روہت نے 550 رنز بنائے ہیں۔ ہندوستان کے پاس بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بؤلنگ کے لیے بھی اچھے کھلاڑی ہیں۔ محمد شامی اس بار سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ شامی کے ساتھ جسپریت بمراہ نے بھی موثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔