آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، شروعاتی 2 میچوں میں روہت-کوہلی کو ملا آرام

انڈین سلیکٹرس نے ریتوراج گائیکواڈ کو پہلے دو وَنڈے کے لیے ٹیم میں جگہ دی ہے، تلک ورما اور پرسدھ کرشنا بھی پہلے دو وَنڈے کے لیے ٹیم کا حصہ ہیں۔

وراٹ کوہلی اور روہت شرما، تصویر آئی اے این ایس
وراٹ کوہلی اور روہت شرما، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

آسٹریلیا کے خلاف 22 ستمبر سے شروع ہونے جا رہی تین میچوں کی وَنڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔ پہلے دو میچوں سے ہاردک پانڈیا، وراٹ کوہلی اور کپتان روہت شرما کو آرام دیا گیا ہے۔ شروعاتی دو میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کے ایل راہل کے ذمہ ہوگی۔ آر اشون کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تیسرے میچ میں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا تینوں کی ہی ٹیم میں واپسی ہوگی۔

علامی کپ جیسے بڑے ایونٹ کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے پہلے دو وَنڈے سے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں بدلاؤ ہو سکتا ہے۔ اکشر پٹیل کے زخمی ہونے کی وجہ سے سلیکٹرس کو رپلیسمنٹ پر غور کرنا پڑ رہا ہے۔ آر اشون اور واشنگٹن سندر کو متبادل کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔ اس لیے ان دونوں کھلاڑیوں کو تینوں ونڈے کے لیے ٹیم میں رکھا گیا ہے۔ ممکن ہے کہ اشون اور سندر میں سے کسی ایک کو عالمی کپ کا ٹکٹ ملے۔


انڈین سلیکٹرس نے ریتوراج گائیکواڈ کو پہلے دو وَنڈے کے لیے ٹیم میں جگہ دی ہے۔ تلک ورما اور پرسدھ کرشنا بھی پہلے دو وَنڈے کے لیے ٹیم کا حصہ ہیں۔ لیکن یہ تینوں کھلاڑی تیسرے وَنڈے میں ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ سنجو سیمسن کو حالانکہ کسی بھی میچ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے صاف ہے کہ سنجو سیمسن کے لیے ہندوستانی ٹیم کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔

پہلے دو وَنڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم: کے ایل راہل (کپتان)، شبھمن گل، ریتوراج گائیکواڈ، شریئس ایر، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ (نائب کپتان)، شاردل ٹھاکر، محمد سمیع، محمد سراج، جسپریت بمراہ، تلک ورما، پرسدھ کرشنا، آر اشون، واشنگٹن سندر۔

تیسرے ونڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، کے ایل راہل، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شاردل ٹھاکر، محمد سمیع، محمد سراج، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، آر اشون، واشنگٹن سندر۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔