ویسٹ انڈیز میں ہونے والی ٹی-20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، کوہلی کا نام شامل نہیں

بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق کوہلی نے بورڈ سے انہیں ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے آرام دینے کی درخواست کی تھی۔

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو ویسٹ انڈیز دورے پر ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں وراٹ کوہلی کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ وراٹ کوہلی کے علاوہ جسپریت بمراہ کو بھی سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق کوہلی نے بورڈ سے انہیں ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے آرام دینے کی درخواست کی تھی۔

تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون نے ٹیم میں واپسی کی ہے جبکہ سنجو سیمسن کو ایک بار پھر ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔ سیمسن کو حال ہی میں ختم ہونے والی آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے کھیلے گئے واحد میچ میں 42 گیندوں پر 77 رنز بنائے تھے۔


روہت شرما کی کپتانی میں کے ایل راہل اور کلدیپ یادو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، حالانکہ دونوں کا کھیلنا ان کی فٹنس پر منحصر ہوگا۔ ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، کے ایل راہل، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، شریاس ائیر، دنیش کارتک، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، روی چندرن اشون، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، بھونیشورکمار، اویش خان، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔