دوسرا ون ڈے: ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو دیا 325 رنوں کا ہدف

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ لیا اور مقررہ 50 اووروں میں 4 وکٹ کے نقصان پر 324 رن بنائے۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر / @BCCI
user

قومی آوازبیورو

ماؤنٹ مونگانوئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں ہے اور وہاں ماؤنٹ مونگانوئی کے میدان پر 5 میچوں کی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے اننگ کا آغاز روہت شرما (87) نے کیا اور شکھر دھون (66) نے پہلے وکٹ کے لئے 154 رن جوڑ کر ٹیم کو مضبوط شروعات دی۔

مہمان ٹیم کو پہلا جھٹکا 26ویں اوور میں شکھر دھون کے طور پر لگا۔ شکھر کے آؤٹ ہونے کے بعد سنبھل کر بلے بازی کر رہے روہت بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ ان کا وکٹ 30 ویں اوور میں 172 کے کل اسکور پر گرا۔ اس کے بعد میدان پر آئے کپتان وراٹ کوہلی نے 47 رن کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے امباتی رائیڈو (47) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 64 رن کی شراکت داری کر کے ٹیم کو 200 کے پار پہنچایا۔ کوہلی حالانکہ اپنی نصف سنچری مکمل نہیں کر پائے اور 236 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد ہندوستان کو چوتھا جھٹکا رائیڈو کے طور پر کل 271 رن کے اسکور پر لگا۔ یہاں سے مہندر سنگھ دھونی (48) اور کیدار جادھو (22) نے محاذ سنبھالا۔ دونوں پانچویں وکٹ کے لئے تیز بلے بازی کر کے 53 رنوں کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو وسیع تر اسکور کی طرف لے گئے۔ نیوزی لینڈ کے لئے کوکی فرگیوسن اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں اس میچ کے لئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مشیل سینٹنر اور ٹم ساودی کے مقام پر اسپنر ایش سوڑھی اور کولن ڈی گرانڈہوم کو آخری الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */