لارڈز ٹیسٹ میں ہندوستان کو 22 رنز سے ہوئی شکست، کیا ریشبھ پنت کی غلطی ٹیم انڈیا کو مہنگی پڑی؟
لارڈز کا میدان کئی تاریخی ٹیسٹ میچوں کا گواہ رہا ہے۔ اس فہرست میں 2025 کا ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ میچ بھی شامل ہو گیا ہے۔ اس میچ میں ہندوستان کو 22 رنز سے شکست ہوئی ہے۔
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
لارڈز کا میدان کئی تاریخی ٹیسٹ میچوں کا گواہ رہا ہے۔ اس فہرست میں 2025 کا ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ میچ بھی شامل ہو گیا ہے۔ کس نے سوچا تھا کہ ہندوستان کے لئے دوسری پاری میں جیت کے لئے 193بنانے مشکل ہو جائیں گے۔ ہندوستان کی پوری ٹیم 170 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔دراصل، اگر ٹیم انڈیا نے اس میچ میں غلطی نہ کی ہوتی تو شاید اسے آسانی سے جیت مل جاتی۔
انگلینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی اور جو روٹ کی 104 رنز کی سنچری کی بدولت 387 رنز بنا سکی۔ ہندوستانی ٹیم جب بیٹنگ کے لیے آئی تو 107 کے اسکور پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ پانچویں پوزیشن پر جب ریشبھ پنت بیٹنگ کے لیے آئے تو ان کی اور کے ایل راہل کی جوڑی نے انگریزوں کے پسینے چھڑا دئے۔
کے ایل راہل اور رشبھ پنت نے پہلے ہی 141 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ جب ہندوستان کی پہلی اننگز کا 66 واں اوور آیا تو راہل کے ساتھ تال میل نہ ہونے کی وجہ سے پنت رن آؤٹ ہوگئے۔ پنت اسکور بورڈ کو بہت تیزی سے آگے بڑھا رہے تھے، لیکن 74 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ پھر کیا تھا، ہندوستان کے ایک ایک کرکے دوسرے بلے باز بھی وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔ تاہم رویندرا جڈیجہ کی 72 رنز کی اننگز نے انگلینڈ کو برتری حاصل کرنے سے روک دیا اور ہندوستان بھی پہلی پاری میں 387 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔
ہندوستان کی پہلی اننگز بھی 387 کے اسکور پر ختم ہوئی جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز کے بعد کسی کو برتری حاصل نہیں تھی۔ اگر پنت اس موقع پر رن آؤٹ نہ ہوتے تو شاید ہندوستانی ٹیم پہلی اننگز میں 40-50 رنز کی برتری حاصل کر سکتی تھی۔ لارڈز گراؤنڈ کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں ہدف کا پیچھا کرنا بہت مشکل کام ہے۔ ایسے میں اگر ٹیم انڈیا کو برتری حاصل ہوتی تو شاید اسے زیادہ سے زیادہ 150 رنز کا ہدف ملتا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔