ہندوستان نے آسٹریلیا میں گنوائی سیریز، دوسرے میچ میں 51 رن سے شکست

وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ ’’ہماری کارکردگی بیحد خراب رہی۔ میرے خیال میں ہماری گیند بازی اچھی نہیں رہی۔ جس جگہ گیند ڈالنی چاہیے تھی، گیند باز وہاں گیند ڈالنے میں ناکام رہے۔

وراٹ کوہلی، تصویر یو این آئی
وراٹ کوہلی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سڈنی: آسٹریلیا کے ہاتھوں اتوار کو دوسرے ون ڈے میں ملی شکست اور سیریز گنوانے کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ مقابلے میں ٹیم کی گیند بازی اثرانگیز نہیں رہی۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر کی دھماکہ خیز کارکردگی کی بدولت 50 اوور میں چار وکٹ پر 389 رن کا بڑا اسکول بنایا جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 50 اوور میں 9وکٹ پر 338 رن ہی بنا سکی اور اسے 51 رن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم تین میچوں کی سیریز میں 0۔2 سے پچھڑ گئی۔

وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ ’’ہماری کارکردگی بیحد خراب رہی۔ میرے خیال میں ہماری گیند بازی اچھی نہیں رہی۔ جس جگہ گیند ڈالنی چاہیے تھی، گیند باز وہاں گیند ڈالنے میں ناکام رہے۔ آسٹریلیا کی بلے بازی کافی مضبوط ہے اور انہیں پتہ ہے کہ کہاں شاٹ کھیلنے ہیں۔ انہوں نے جو اسکور بنایا وہ کافی بڑا تھا اس لئے 338 رن بنانے کے باوجود 51 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں صحیح جگہ گیند بازی کی اور موقع بنائے جس کے سبب ان کی کارکردگی شاندار رہی۔ ‘‘


تیز گیند بای جسپریت بمراہ نے 10 اوور میں 79 رن، محمد سمیع نے 9 اوور میں 73 رن، نودی سینی نے سات اوور میں 70 رن، لیگ اسپنر یجویندر چہل نے 9 اورر میں 71 رن اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے 10 اوور میں 60 رن دیئے۔ ہاردک پانڈیا بھی ہندوستانی گیند بازوں میں بہتر ثابت ہوئے اور انہوں نے چار اوور میں 24 رن دیکر ایک وکٹ لیا۔

ہاردک پانڈیا کو گیند بازی کرانے پر وراٹ کوہلی نے کہا کہ ’’میرے خیال میں اس پچ پر گیند بازی کے لئے انہوں نے کچھ منصوبہ بنایا تھا۔ ہدف کے بارے میں لوکیش راہل اور میں نے سوچا کہ اگر آخری 10 اووور میں 100 رن بھی چاہیے ہوں گے تو ہاردک کے رہنے سے ہم نشانہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر میں اور راہل 40 اوور تک ٹکے رہتے تو ہم مخالف ٹیم پر دباؤ بن اسکتے تھے۔ بلے بازی کے لئے یہ وکٹ کافی اچھی تھی‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Nov 2020, 10:11 AM
/* */