پر ہندوستان گھر میں آسٹریلیا سے کوئی ٹی -20 میچ نہیں ہارا!

ہندوستان اورآسڑیلیا کے درمیان تین ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز کا پہلا میچ رانچی میں ہفتہ( 7 اکتوبر) کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان نے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز4-1 جیتی تھی اور اگر آسڑیلیا کے کھلاڑیوں نے اس سریز میں بھی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریزجیسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو یہ سریز بھی میزبان ٹیم جیت لے گی۔
ہندوستان اور آسڑیلیا کے درمیان ابھی تک جو13 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں ہندوستان نے نو اور آسڑیلیا نے چار جیتے ہیں۔ ہندوستان میں دونوں کے درمیان جو تین ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں سبھی میں کامیابی ہندوستان نے حاصل کی ہے۔20 اکتوبر 2007 کو ممبئی میں جب دونوں ٹیموں کا مقابلہ پہلی مرتبہ ہواتھا تو میزبان ٹیم نے سات وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔راجکوٹ میں 10 اکتوبر 2013 کوہوئے میچ میں ہندوستان نے چھ وکٹ سے جیت درج کی تھی۔موہالی میں 27 مارچ 2016 کو ہوئے میچ میں میزبان ٹیم کو چھ وکٹ سے کامیابی ملی تھی۔
راجکوٹ میں10اکتوبر2013 کو کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے19.4 اوور میں چار وکٹ پر202 رن بنائے تھے جو اس کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے بڑا سکور ہے۔ اسی میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسڑیلیا نے 20 اوور میں سات وکٹ پر201 رن بنائے تھے جو اس کا ہندوستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔
ہندوستان کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور17.3 اوور میں74 ہے جو اس نے ملبورن میں یکم فروری 2008 کو بنایا تھا۔ آسڑیلیا کو ہندوستان کے خلاف سب سے کم اسکور16.2 اوور میں86 ہے جو اس نے ڈھاکہ میں30 مارچ2014 میں بنایا تھا۔
شین وارن نے سڈنی میں31 جنوری2016 کو کھیلے گئے میچ میں71 بالوں پر دس چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر124 بنائے تھے جو ہندوستان کے خلاف ٓآسڑیلیا کیلئے سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ ہندوستان کے لئے یہ ریکارڈوراٹ کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے ایڈیلیڈ میں26 جنوری 2016 کو55 بالوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر90 بنائے تھے ۔
روی چندرن اشون نے ڈھاکہ میں30 مارچ2014 کو کھیلے گئے میچ میں 11 رن دیکر چار وکٹ حاصل کئے تھے جو ہندوستان کیلئے آسڑیلیا کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ آسڑیلیا کیلئے یہ ریکارڈ ناتھن بریکن کے پاس ہے جنہوں نے ملبورن میںیکم فروری2008 کو 11رن دیکر تین وکٹ حاصل کئے تھے ۔
اس وقت عالمی رینکنگ میں ہندوستان کو نمبرپانچواں ہیں جبکہ آسڑیلیا کو اس وقت چھٹا مقام ہے۔ہندوستان نے83 میں سے49 میچ جیتے ہیں ،31 میں اسے ہار ملی ہے جبکہ تیں میچ غیر فیصلہ کن رہے ہیں۔
4
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔