عالمی کرکٹ میں ہندوستان کا تسلط قائم، تینوں فارمیٹس میں نمبر ون بن کر تاریخ رقم کی

موہالی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ونڈے میچ میں 5 وکٹوں سے فتح کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے عالمی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اپنا تسلط قائم کر لیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ٹیم انڈیا / تصویر ایکس</p></div>

ٹیم انڈیا / تصویر ایکس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے فتح کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے عالمی کرکٹ میں اپنا تسلط قائم کر لیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اب ٹیسٹ، ونڈے اور ٹی-20 میں نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ عالمی کرکٹ کی تاریخ میں ہندوستانی ٹیم ایسا کارنامہ انجام دینے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل صرف جنوبی افریقہ نے ایسا کارنامہ انجام دیا تھا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ہندوستان نے تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچنے میں کامیاب رہی۔

موہالی میں آسٹریلیا کے خلاف جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 116 پوائنٹس ہو گئے اور پاکستان کے 115 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ہندوستان نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔


ون ڈے میں نمبر ون رینکنگ کے علاوہ ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ میں 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ ٹی 20 فارمیٹ میں ہندوستان کے 264 ریٹنگ پوائنٹس اور اس میں بھی وہ سر فہرست ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ونڈے کی بات کریں تو آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 276 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم نے ہدف 49ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد شامی نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کی بنا پر وہ پلیئر آف دی میچ کے خطاب سے نوازے گئے۔ بلے بازی میں رتوراج گائیکواڈ (71)، شبھمن گل (74)، سوریہ کمار یادو (50) اور کپتان کے ایل راہل (58 نابعد) نے نصف سنچری اسکور کر کے ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔