چہل کے چوکے سے ہندوستان فتحیاب

<p>مین آف دی میچ چہل نے چار اوور میں 23 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے اپل تھرنگا (23)،ا ینجیلو میتھیوز (ایک)، اسیلا گنا رتنے (4) اور کپتان تشارا پریرا (3) کو آؤٹ کیا۔</p>

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اوپنر لوکیش راہل، مہندر سنگھ دھونی (ناٹ آؤٹ 39) اور منیش پانڈے (ناٹ آؤٹ 32) کے آل راؤنڈر کارکردگی کے بعد لیگ اسپنر یجویندر چہل (32 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت میزبان ہندوستان نے سری لنکا کو یہاں بدھ کو پہلے ٹونٹی۔ 20 میچ میں 93 رن سے ہراکر تین میچون کی ٹونٹی۔ 20 سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے۔

ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتےہوئے اوپنر لوکیش (61) کی دوسری ٹونٹی۔ 20 نصف سنچری اور مہندر سنگھ دھونی (ناٹ آؤٹ 39) اور منیش پانڈے (ناٹ آؤٹ 32) کے آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت تین وکٹ پر 180 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور پھر سری لنکا کو 16 اوور میں 87 رن پر سمیٹ کر 93 رن سے میچ اپنے نام کرلیا۔

دھونی نے 39 رن بنانے کے علاوہ وکٹ کے پیچھے سے چار شکار بھی کئے۔ انہوں نے دو کھلاڑیوں کو اسٹمپنگ اور دو کو کیچ آؤٹ کیا۔ رنوں کے لحاظ سے ہندوستان کی ٹونٹی۔ 20 میں یہ سب سے بڑی جیت ہے۔ ہندوستان نے اس سے قبل 2012 میں ہرایا تھا۔

ہندوستان سے ملے 81 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکائی ٹیم کی شروعات کافی خراب رہی اور ٹیم نے 58 رن تک آتے آتے اپنے پانچ وکٹ گنوا دیئے تھے۔ چہل نے ان پانچ میں سے تین وکٹ لئے۔ مہمان ٹیم کے وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ آگے بھی جاری رہا اور 87 رن تک پہنچتے پہنچتے پوری ٹیم پویلین پہنچ گئی۔

سری لنکا کے سات بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ اپل تھرنگا نے 16 گیندوں میں 23 رن پر ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر نیروشن ڈکویلا نے آٹھ گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 13 اور کشل پریرا نے 28 گیندوں میں 19 رن کا تعاون دیا۔

مین آف دی میچ چہل نے چار اوور میں 23 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے اپل تھرنگا (23)،ا ینجیلو میتھیوز (ایک)، اسیلا گنا رتنے (4) اور کپتان تشارا پریرا (3) کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے 29 رن پر تین وکٹ، لیگ اسپنر کلدیپ یادو نے 18 رن پر دو وکٹ اور تیز گیند باز جے دیو انادکٹ نے ساتھ رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔

اس سے قبل اوپنر لوکیش راہل(61)، مہندر سنگھ دھونی (ناٹ آؤٹ 39) اور منیش پانڈے (ناٹ آؤٹ 32) کے آل راؤنڈر کارکردگی تین وکٹ پر 180 رن کا مضبوط اسکور بنالیا۔ اور پھر اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو 16 اوور میں 87 رن پر سمیٹ کر 93 رن سے میچ اپنے نام کرلیا۔

سری لنکا نے یہاں بارابتی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ راہل نے کپتان روہت شرما (17) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 4.6 اووروں میں 38 رن کی شراکت داری کی۔ روہت نے 13 گیندوں پر 17 رن میں دو چوکو لگائے۔روہت نے 13 گیندوں پر 17 رن میں دو چوکے لگائے۔ روہت نے اس دوران ٹونٹی۔ 20 میں اأنے 1500 رن بھی پورے کئے اور ایسا کرنے والے وہ وراٹ کوہلی کے بعد دوسرے ہندوستانی بن گئے۔

راہل نے اس کے بعد شریئس ایّر (24) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 63 رن کی شراکت داری کی۔ ایّر ٹیم کے 101 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 20 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 24 رن بنائے۔ راہل نے اس دوران 34 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے ٹونٹی۔20 کیریئر کی دوسری نصف سنچری پوری کی۔

راہل ٹیم کے 112 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 48 گیندوں میں 61 رن کی اپنی نصف سنچری والی اننگزمیں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وکٹ کیپر مہیندر سنگھ دھونی نے 22 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت ناٹ آؤٹ 39 اور منیش پانڈے نے 18 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 32 رن بنائے۔

دھونی اور پانڈے نے 5.3 اوور میں چوتھے وکٹ کے لئے 68 رن کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی۔ سری لنکا کے لئے اینجلو میتھیوز نے تین اوور میں 19 رن پر ایک وکٹ، تشارا پریرا نے چار اوور میں 37 رن پر ایک وکٹ اور وشوا فرنانڈو نے چار اوور میں 38 رن پر ایک وکٹ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Dec 2017, 10:15 AM