ہندوستان نے نیدرلینڈ کو ہراکر دیوالی کا جشن منایا

عالمی کپ کے 45ویں میچ میں ہندوستان نے نیدرلینڈ کو 160 رنز سے شکست دے دی۔ کے ایل راہول نے 64 گیندوں میں 102 رنز بنا کر سب سے تیز سنچری بنائی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہندوستان نے شریاس ایر کے ناٹ آوٹ 128 رن، کے ایل راہل کی 102 رنز کی سنچری اور کپتان روہت شرما کی 61 رن کی نصف سنچری، شبھمن گل کے 51 رن اور ویراٹ کوہلی کی 51 رنز کی نصف سنچری کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت اتوار کے روز ٹورنامنٹ میں مسلسل نویں جیت درج کر کے دیوالی کا جشن منایا۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں ہندوستان نے نیدرلینڈ کو 160 رنز سے شکست دے دی۔ کے ایل راہول نے 64 گیندوں میں 102 رنز بنا کر سب سے تیز سنچری بنائی۔


ہندوستان کے 411 رن کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے والی نیدرلینڈ کی شروعات بہت خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں اس کے اوپنر ویسلے بریسی چار رن پر آؤٹ ہوگئے۔ سراج نے انہیں راہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ کولن ایکرمین 13ویں اوور میں 35 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ وہ کلدیپ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے بعد میکس او ڈاؤڈ 30 رن، اسکاٹ ایڈورڈز 17 رن، باس ڈی لیڈے 12 رن، تیجا ندامانورو 54 رنز، لوگن وین بیک 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، رولوف وین ڈیر مروے 16 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح ہندوستان کی بولنگ اٹیک کے سامنے نیدرلینڈ کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 250 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس میچ میں ہندوستان نے رواں ورلڈ کپ میں پہلی بار 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور رویندر جڈیجہ نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔ ویراٹ کوہلی اور روہت شرما نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔


اس سے قبل آج ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے روہت شرما اور شبھمن گل کی اوپننگ جوڑی نے دھواں دار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت قائم کی۔ ہندوستان کی پہلی وکٹ 12 اوورز کی پانچویں گیند پر شبھمن گل کی صورت میں گری۔ انہوں نے 54 رن پر 61 رنز بنائے۔ گیل ڈی لیڈے کی گیند پر بریسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر کپتان روہت شرما 32 گیندوں پر 51 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ وہ میکرین کی گیند پر تیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دو سو رنز کے اسکور پر بھارت کی تیسری وکٹ 29ویں اوور کی چوتھی گیند پر ویراٹ کوہلی 51 رن کی صورت میں گری۔ وہ وان ڈیر مروے کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اس کے بعد شریاس ایئر کے 94 گیندوں میں ناقابل شکست 128 رنز اور کے ایل راہول کے 102 رنز سے چوتھی وکٹ کے لیے 208 رن کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 400 سے آگے پہنچ گیا۔ ورلڈ کپ میں شریاس اور راہول کی یہ پہلی سنچری ہے۔ ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں 410 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو دو رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ نیدرلینڈ کی جانب سے باس ڈی لیڈ نے دو وکٹ حاصل کی۔ روئیلوف وین ڈیر مروے اور پال وین میکرین نے ایک-ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔