ہندوستان پانچویں بار انڈر-19 کا عالمی چیمپئن بنا

ہندوستان نے اس سے قبل یہ خطاب سال 2000، 2008، 2012 اور 2018 میں جیتا تھا جب کہ اس شکست سے انگلینڈ کا 24 سال بعد بھی عالمی چیمپئن بننے کا خواب پورا نہیں ہوا۔ انگلینڈ نے یہ اعزاز صرف 1998 میں جیتا تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
i
user

یو این آئی

نارتھ ساؤنڈ: تیز گیند باز راج باوا (31 رن پر 5 وکٹ) اور روی کمار (34 رن پر 4 وکٹ) کی خطرناک گیند بازی اور شیخ راشد اور نشانت سندھو (ناٹ آؤٹ 50) کی نصف سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا۔ ہندوستان نے فائنل میں انگلینڈ کو 44.5 اوور میں 189 رن پر سمیٹنے کے بعد کچھ نازک لمحات سے گزر کر 47.4 اوور میں چھ وکٹ پر 196 رن پر خطاب ہندوستان کے نام ہوگیا۔ نشانت نے 48 ویں اوور کی پہلی گیند پر چوکا اور اگلی گیند پر سنگل کے ساتھ ٹورنامنٹ کی اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی، جب کہ دنیش بانا نے لگاتار دو چھکے لگا کر میچ کو ختم کیا۔

ہندوستان نے اس سے قبل یہ خطاب سال 2000، 2008، 2012 اور 2018 میں جیتا تھا جب کہ اس شکست سے انگلینڈ کا 24 سال بعد بھی عالمی چیمپئن بننے کا خواب پورا نہیں ہوا۔ انگلینڈ نے یہ اعزاز صرف 1998 میں جیتا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں ٹیم انڈیا نے دوسری گیند پر ہی اپنی پہلی وکٹ گنوا دی۔ انگکرش رگھوونشی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ ہرنور سنگھ 21 رنز بنانے کے بعد ٹیم کے مجموعی اسکور (49) پر آؤٹ ہوئے۔ شیخ رشید 50 رنز بنانے کے بعد 95 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان یش دھول 17 رنز بنانے کے بعد ٹیم کے مجموعی اسکور97 پر آؤٹ ہوگئے۔


نشانت اور راج باوا نے پانچویں وکٹ کے لیے 67 رنز جوڑ کر ہندوستان کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ راج باوا نے 54 گیندوں پر 35 رنز بنائے اور ٹیم کے اسکور 164 پر آؤٹ ہوئے۔ کوشل تامبے نو گیندوں میں ایک رن بنانے کے بعد 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ لیکن نشانت سندھو نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ دنیش بانا نے پانچ گیندوں پر ناقابل شکست 13 رنز بنا کر ہندوستان کو پانچویں بار عالمی چیمپئن بنایا۔ نشانت 54 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ راج باوا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل اس ورلڈ کپ میں یہ پہلا موقع تھا جب انگلینڈ کی ٹیم آؤٹ ہوئی تھی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن شروعات خراب رہی اور 18 رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد انگلینڈ سنبھل نہ سکا اور اس نے 61 رنز پر اپنی چھ وکٹیں گنوا دیں۔ انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 91 کے اسکور پر گری۔ لیکن اس کے بعد جیمز رو اور جیمز سیلز نے آٹھویں وکٹ کے لیے 93 رنز کی شراکت کرکے انگلینڈ ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی۔


جیمز نے 116 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے۔ جیمز کو روی نے آٹھویں بلے باز کے طور پر آؤٹ کیا۔ روی نے تین گیندوں کے بعد تھامس اسپنوال کی وکٹ بھی حاصل کی۔ راج اور روی دونوں نے چار چار وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن راج باوا نے جوشوا بائیڈن کو آؤٹ کرکے فائنل میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ راج باوا نے 9.5 اوور میں 31 رن دے کر پانچ وکٹ لئے جبکہ روی نے نو اوور میں 34 رن دے کر چار وکٹ لئے۔ کوشل تامبے کی طرف سے ایک وکٹ آئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز سیلز 65 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔

مختصر اسکور

انگلینڈ: 44.5 اوورز میں 189

ہندوستان: 47.4 اوورز میں 195/6

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔