جنوبی افریقہ میں تاریخی فتح کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ رینکنگ میں ہندوستان بنا نمبر 1

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے ہندوستانی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ رینکنگ میں چھٹے مقام پر تھی، لیکن اب ہندوستان اوّل مقام پر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں محض دو دنوں کے اندر شکست دے کر سبھی کو حیران کر دیا۔ یہ تاریخی جیت اس لیے بھی بہت اہم ہے کیونکہ پہلی بار کسی ایشیائی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو کیپ ٹاؤن میں ہرایا ہے۔ اس جیت نے ہندوستان کے لیے ایک اور خوشخبری دی ہے۔ وہ خوشخبری یہ ہے کہ ہندوستانی ٹیم اب ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ رینکنگ میں نمبر 1 پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ملی فتح کے بعد ہندوستانی ٹیم نے زوردار چھلانگ لگاتے ہوئے نمبر 1 پوزیشن حاصل کر لیا ہے۔ اس میچ سے قبل ہندوستانی ٹیم اس پوائنٹ ٹیبل میں نمبر 6 پر تھی۔ اب ہندوستانی ٹیم 4 میچ میں 2 جیت کے ساتھ 26 پوائنٹ حاصل کر چکی ہے۔ ایک میچ میں اسے شکست ملی ہے جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔ اِس وقت ہندوستانی ٹیم کا جیت فیصد 54.16 ہے جو کہ سبھی ٹیموں سے بہتر ہے۔


ہندوستان کی اس جیت کا اثر پاکستان پر بھی ہوا ہے اور وہ اب ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان 4 میچ میں 2 جیت کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ اس کے حصے میں دو جیت کے ساتھ دو شکست بھی ہیں اور جیت کا فیصد 45.83 ہے۔ اس رینکنگ میں دوسرے مقام پر جنوبی افریقہ ہے جس نے 2 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں ایک جیت اور ایک شکست ملی ہے۔ جیت کا فیصد 50 ہے۔ تیسرے مقام پر نیوزی لینڈ اور چوتھے مقام پر آسٹریلیا ہے۔ بنگلہ دیش پاکستان سے اوپر پانچویں مقام پر ہے۔ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور سری لنکا بالترتیب ساتویں، آٹھویں اور نویں نمبر پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔