لکھنؤ ٹی-20: ٹیم انڈیا نے ونڈیز کو 71 رنوں سے روندا

ہندوستان نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے 2 وکٹ گنوا کر 195 رن بنائے، جواوب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 124 ہی رن بنا سکی۔

تصویر <a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر @BCCI
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ ٹی-20 میں ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 71 رونوں سے مات دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ 24 برسوں کے بعد نوابوں کے شہر میں بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا گیا اور ہندوستانی ٹیم نے اپنے فینز کو دیوالی پر جیت کا تحفہ دے دیا۔ ہندوستان نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے 2 وکٹ گنوا کر 195 رن بنائے، جواوب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 124 ہی رن بنا سکی۔

نوابوں کے شہر لکھنؤ میں 24 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ اس سے قبل سنہ 1994 میں یہاں کے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں بین الاقوامی میچ کھیلا گیا تھا۔ اب لکھنؤ شہر نے پہلی مرتبہ ٹی-20 کرکٹ میچ کی میزبانی کی۔

وسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا اور ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ ہندوستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی ہوئی۔ امیش یادو کے مقام پر بھونیشور کمار کو موقع دیا گیا۔ مہمان ویسٹ اندیز کی تیم نے بھی اپنے 11 کھلاڑیوں میں ایک تبدیلی کی۔ رومیمن پاویل کے مقام پر نکولس پورن کو ٹیم میں کھلایا گیا۔

قبل ازیں، ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے مقررہ 20 اوور میں 2 وکٹ گنوا کر 195 رن کا اسکور بنایا اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 196 رنوں کا ہدف دیا۔ روہت شرما نے ٹی-20 انٹرنیشنل میں اپنی چوتھی سنچری اسکور کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 111 رنوں کی اننگ کھیلی۔ روہت اور شکھر دھون (43) نے 14 اوور میں پہلے وکٹ کے لئے 123 رنوں کی شراکت داری کی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے وکٹ کے لئے ہندوستان کے لئے یہ سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

اپنے کرئر کی چوتھی سنچری اسکور کرنے والے روہت نے 61 گیندوں پر 8 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ رشبھ پنت نے 5 اور لوکیش راہل نے ناٹ آؤٹ 26 رنوں کا تعاون دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے فیبیان ایلین اور کھیری پئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

ہٹ مین روہت شرما کے 11 رن بنتے ہی انہوں نے ہندوستان کی جانب سے ٹی 20 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے ہندوستان کے مستقل کپتان وراٹ کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وراٹ نے اب تک 62 ٹی 20 میچوں میں 2102 رن بنائے ہیں جب روہت نے 86 ٹی 20 میچوں میں ہی 2203 رن بنا لئے ہیں۔

ٹیم انڈیا کے ہٹ مین روہت شرما ٹی-20 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ ٹی-20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے نام پر درج ہے۔

لکھنؤ ٹی-20: ٹیم انڈیا نے ونڈیز کو 71 رنوں سے روندا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Nov 2018, 11:09 PM