پہلا ٹسٹ: ہندوستان کی جُنوبی افریقہ پر فتح، سیریز میں ایک صفر سے برتری

وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹسٹ مقابلہ میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 203 رنوں سے شکست دی ہے، دوسری اننگ میں محمد سمیع نے شاندر گیند بازی کی اور پانچ وکٹ حاصل کیے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

وشاکھا پٹنم کے اے سی اے-سی ڈی سی اے میدان پر کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹسٹ مقابلہ میں ٹیم انڈیا نے شاندار جیت درج کی ہے۔ ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹسٹ میچ 203 رنوں سے اپنے نام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی ہے۔

دوسری اننگ میں محمد سمیع نے شاندر گیند بازی کی اور پانچ وکٹ حاصل کیے، جبکہ رویندر جڈیجہ نے 4 اور روی چندرن اشون نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ سیریز کا دوسرا میچ پونے میں 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔


قبل ازیں، ٹیم انڈیا نے پہلی اننگ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 502 رن اسکور کیے اور اننگ کا اعلان کر دیا تھا۔ جواب میں جنوبی افریقہ 431 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی، ہندوستان کو پہلی اننگ کی بنیاد پر 71 رنوں کی سبقت حاصل ہوئی۔

دوسری اننگ میں ہندوستان نے 4 وکٹ کے نقصان پر 323 رن اسکور کیے اور جنوبی افریقہ کے سامنے 395 رنوں کا ہدف رکھا۔ 395 رنوں کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم لنچ کے بعد 191 رنوں تک محدود رہ گئی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے شاندار جیت درج کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Oct 2019, 3:46 PM