ایڈلیڈ ٹسٹ: ہندوستان نے آسٹریلیا کو 31 رن سے ہرایا

میچ کے چوتھے دن ہندوستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 323 رنوں کا ہدف دیا، جس کے جواب میں آسٹریلیائی ٹیم کھیل کے پانچویں اور آخری روز 291 رن ہی بنا سکی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ایڈلیڈ: ہندوستان نے آسٹریلیا کو ایڈلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں 31 رن سے شکست دے کر 4 میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

میچ کے چوتھے دن ہندوستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 323 رنوں کا ہدف دیا جس کے جواب میں آسٹریلیائی ٹیم کھیل کے پانچویں اور آخری روز 291 رن ہی بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے شان مارش نے سب سے زیادہ 60، مشیل سٹارک اور پیٹ کومنز نے 28- 28 جبکہ مارکس ہیرس نے 26 رنز بنائے۔ ادھر نیتھن لیون 38 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے۔

ہندوستان کی جانب سے محمد سمیع، روی چندرن اشون اور جسپریت بمرا نے 3-3 جبکہ ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کیا ۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے پہلی اننگ میں 250 اور دوسری اننگ میں 307 رن بنائے۔ ادھر آسٹریلیائی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 235 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

قبل ازیں، میچ کے چوتھے روز ہندوستان نے اپنی دوسری اننگ 151 رن کے اسکور سے آگے شروع کی، پجارا 41 اور رہانے 1رن بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے 87 رن کی شراکت داری قائم کر کے اسکور234 رن تک پہنچا دیا۔ چوتھاوکٹ 234 رن پر اس وقت گرا جب پجارا 71 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ہندوستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگ میں307رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آجنکیہ رہانے 70 اور ریشبھ پنت نے 34 رنوں کا تعاون دیا۔ آسٹریلیائی بلے باز ناتھن لیون نے6، مشیل سٹارک نے 3 اور جوش ہیزل ووڈ نے 1وکٹ حاصل کیا۔

آسٹریلیا نے چوتھے روز اپنی دوسری اننگ میں 323 رنز ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹوں پر 104رنز بنا لئے تھے۔ کپتان ایرون فنچ11، مارکوس ہیرس26، عثمان خواجہ 8 اور ہینڈز کومب 14رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شین مارش31 اور ٹم ہیڈ11 رن بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔