انگلینڈ نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 21 رنز بنائے، انگلینڈ کو آخری دن 350 رنز درکار ہیں

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان لیڈز ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن انتہائی سنسنی خیز رہا۔ ہندوستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں 364 رنز بنائے۔ اب انگلینڈ نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 21 رنز بنا لیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان  اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کا چوتھا دن بہت ہی سنسنی خیز رہا۔ ہندوستانی ٹیم کی دوسری اننگز 364 کے اسکور پر سمٹ گئی۔اب اس میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 371 رنز کا ہدف ہے۔ اس کے جواب میں دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 21 رنز بنا لیے ہیں۔ یعنی انگلینڈ کو آخری دن 350 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 10 وکٹیں باقی ہیں۔

چوتھے دن کا آغاز اچھا نہ تھا اور گل 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لیکن اس کے بعد پنت اور کے ایل راہل نے ہندوستان کی اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں نے سنچریاں اسکور کیں۔ پنت 118 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جبکہ کے ایل راہل نے 137 رنز بنائے۔ لیکن کے ایل راہل کی وکٹ 333 کے اسکور پر گر گئی۔ اس کے بعد ہندوستانی اننگز تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ یعنی ہندوستان نے 31 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں۔


میچ میں ہندوستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 471 رنز بنائے۔ جواب میں میزبان انگلینڈ کی پہلی اننگز 465 رنز پر سمٹ گئی۔ یعنی پہلی اننگز کی بنیاد پر ٹیم انڈیا کو 6 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ اب انگلینڈ کو 371 رنز کا ہدف ہے۔

ہندوستانی وکٹ اس اسکور پر گرے: 16-1 (یشسوی جیسوال، 3.1)، 82-2 (سائی سدرشن، 20.5)، 92-3 (شبمن گل، 24.6)، 287-4 (رشبھ پنت، 71.4)، 333-5 (کے ایل راہول، 83-2)، 85.6)، 349-7 (شاردول ٹھاکر، 90.1)، 349-8 (محمد سراج، 90.2)، 349-9 (جسپریت بمراہ، 90.4)، 364-10 (پرسدھ کرشنا، 95.6)۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔