جب پاکستانی کھلاڑی شاداب نے باندھے پانڈیا کے جوتے کے فیتے، اسپورٹس مین شپ کی خوبصورت تصویر

ہندوستان کی اننگز کے دوران پانڈیا کے جوتے کے فیتے ڈھیلے ہو گئے۔ پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے یہ دیکھا تو وہ ہاردک کی مدد کے لیے پہنچ گئے اور جذبہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیتے باندھ دئے

<div class="paragraphs"><p>ویدیو گریب</p></div>

ویدیو گریب

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: نفرت کے دور میں کرکٹ کے میدان سے محبت کی تصویر ابھری ہے۔ یہ تصویر ایشیا کپ میں ہفتہ کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر کا کافی چرچا ہو رہا ہے۔ اسے کافی پسند بھی کیا جا رہا ہے۔ یہ تصویر ہاردک پانڈیا اور پاکستانی کھلاڑی شاداب خان کی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی شاداب خان ہاردک پانڈیا کے جوتے کے فیتے باندھ رہے ہیں۔ لوگوں نے شاداب کی اسپورٹس مین شپ کی تعریف کی ہے۔

ٹیم انڈیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ہاردک چھٹے نمبر پر بلے بازی کرنے میدان میں آئے۔ ہندوستان کی اننگز کے دوران پانڈیا کے جوتے کے فیتے ڈھیلے پڑ گئے۔ پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے جیسے ہی یہ دیکھا وہ ہاردک کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔ جذبہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاداب نے ہاردک کو جوتے کے تسمے باندھ دئے۔ جس پر ان کی تعریف کی جارہی ہے۔ شاداب اور ہاردک کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔


ہاردک نے اس میچ میں ہندوستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 87 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ اس میچ میں ہاردک نے ایشان کشن کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ ہندوستانی ٹیم 66 رنز کے اسکور پر 4 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس کے بعد ایشان اور ہاردک نے سنچری کی شراکت داری کی۔ پانڈیا نے 90 گیندوں میں 87 رنز بنائے۔ انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔ جبکہ ہی ایشان نے 81 گیندوں میں 82 رنز بنائے، انہوں نے 9 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔