ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا: اندور میں سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گی ٹیم انڈیا

ہندوستانی ٹیم نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ اندور ون ڈے جیت کر ٹیم انڈیا کی نظریں سیریز جیتنے پر ہوں گی

<div class="paragraphs"><p>ٹیم انڈیا / تصویر ایکس</p></div>

ٹیم انڈیا / تصویر ایکس

user

قومی آوازبیورو

اندور: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ونڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو یعنی آج کھیلا جائے گا۔ یہ میچ اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 1.30 بجے شروع ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ اندور ونڈے جیت کر ٹیم انڈیا کی نظریں سیریز جیتنے پر ہوں گی۔ جبکہ آسٹریلوی ٹیم میچ جیت کر سیریز میں واپسی کے ارادے سے اترے گی۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 147 ونڈے میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو 82 میچوں میں شکست دی ہے، جبکہ ہندوستانی ٹیم صرف 55 میچ جیت سکی ہے۔ اس کے علاوہ 10 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ اگر ہم ہندوستانی سرزمین پر اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو یہاں معاملہ برابری کا ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہاں 68 میچ کھیلے جا چکے ہیں، ہندوستانی ٹیم 31 مرتبہ آسٹریلیا کو شکست دے چکی ہے۔ جبکہ آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو صرف ایک زیادہ یعنی 32 میچوں میں شکست دی ہے۔


ہندوستان نے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس ہندوستان کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے 48.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر 281 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ ہندوستان کی جانب سے شبھمن گل، رتوراج گائیکواڑ، سوریہ کمار یادو اور کے ایل راہل نے نصف سنچری کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل ہندوستانی کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 277 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے تیز گیند باز محمد شامی نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار دئے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔