پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہر فارمیٹ میں نمبر ون دیکھنے کے خواہش مند ہیں عمران خان

پاکستان کے وزیر آعظم اور سابق کرکٹ کپتان عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو مصلحتیں ختم کرنی ہوں گی۔ انہوں نے اس سلسلے میں بورڈ کا پلان مسترد کردیا۔

تصویر ڈی ڈبلیو
تصویر ڈی ڈبلیو
user

یو این آئی

لاہور: پاکستان کے وزیر آعظم اور سابق کپتان عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہرفارمیٹ میں نمبر ون دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو مصلحتیں ختم کرنی ہوں گی۔ انہوں نے اس سلسلے میں بورڈ کا پلان مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ ابوظہبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 80 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کا انتظار مزید لمبا ہوگیا ہے۔ پاکستان نے جب آخری بار آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی تب وسیم اکرم، سعید انور، ثقلین مشتاق اور وقار یونس ٹیم کا حصہ تھے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 2002 میں آسٹریلیا کو اسی کے میدان میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ کینگروز نے پہلا میچ اپنے نام کیا تھا جب کے بعد میں پاکستان نے اگلے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی تھی، آخری مقابلے میں شعیب اختر نے 5 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

شائقین کرکٹ نے آسٹریلیا سے تین میچوں میں شکست اور کارکردگی میں عدم تسلسل پر اپنی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہ اور مراعات کارکردگی سے مشروط کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکردگی میں بہتری کیلئے اس طرز کے اقدامات نا گزیر ہو چکے ہیں۔ کھلاڑیوں کے ٹی وی کمرشلز کرنے پر بھی فی الفور پابندی ہونی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔