عالمی کپ کی تاریخ میں پاکستان کا دوسرا سب سے کم اسکور

پہلے بلے بازی کے لیے کہا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم بری طرح لڑکھڑا گئی اور محض 105 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کرکٹ عالمی کپ کے دوسرے مقابلے میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سرفراز سے پہلے بلے بازی کے لیے کہا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم بری طرح لڑکھڑا گئی اور محض 105 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی ناقص کارکردگی کا عالم یہ ہے کہ اس کے ساتھ کھلاڑی دہائی کا ہندسہ بھی پار نہیں کر سکے۔ یہ عالمی کپ کی تاریخ میں پاکستان کا دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے قبل اس ٹیم نے 1992 میں ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے خلاف 74 رنز کا اسکور کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زماں اور امام الحق اوپننگ کے لیے میدان پر اترے ہیں۔ امام الحق 2 جبکہ فخرزماں 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق شیلڈن کوٹریل کی گیند پر شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زماں کو آندرے رسیل نے بولڈ آؤٹ کیا۔ پاکستان کا تیسرا وکٹ حارث سہیل کے طور پر گرا جنہوں نے 8 رنوں کا تعاون کیا۔


پاکستان کو چوتھا جھٹکا بابر اعظم کے طور پر لگا ہے، وہ 16 گنیدوں پر 22 رنز کا اسکور کر کے پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم کو اوشانے تھامس نے شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنے کے لئے محمد حفیظ میدان پر پہنچے۔

پانچواں وکٹ شاداب خان کے طور پر گرا، جنہیں اوشانے تھامس نے صفر کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیجا۔ اس کے بعد عماد وسیم (1) کو جیسن ہولڈر کی گیند پر کرس گیل نے لپک لیا۔ ساتواں وکٹ شاداب خان کے طور پر گرا جنہوں نے کوئی رن نہیں بنایا۔ اس کے بعد حسن علی آؤٹ ہوئے جنہوں نے ایک رن کا تعاون کیا۔

پاکستان کی ٹیم کا نواں وکٹ بھی گر چکا ہے۔ ایک سرے پر کافی دیر سے ٹکے ہوئے محمد حفیظ بھی 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں اوشانے تھامس نے شیلڈن کوٹریل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔


پاکستان کا دسواں وکٹ وہاب ریاض کے طور پر گرا جنہوں نے آؤٹ ہونے سے پہلے دو چھکے لگائے لیکن جب تک کافی دیر ہو چکی تھی، انہوں نے ایک چوکا بھی لگایا۔ وہاب ریاض کو 18 کے نجی اسکور پر اوشانے تھامس نے بولڈ آؤٹ کیا، انہوں نے 11 گیندوں کا سامنا کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 21.4 اوور میں محض 105 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 106 رنز بنانے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوشانے تھامس نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کئے۔ ایس کے علاوہ جیسن ہولڈر تین وکٹ، آندرے رسیل نے 2 جبکہ شیلڈن کوٹریل نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 May 2019, 5:10 PM