عالمی کپ: آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے روند کر انگلینڈ فائنل میں

آسٹریلیا نے جمعرات کو یہاں ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

11 Jul 2019, 9:54 PM

عالمی کپ: آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے روند کر انگلینڈ فائنل میں

لندن: انگلینڈ نے ایجبسٹن کے کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے بری طرح ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ موجودہ چیمپین آسٹریلیا نے میزبان ٹیم انگلینڈ کے سامنے محض 224 رنوں کا معمولی ہدف رکھا جسے اس کے 32.1 اوور میں دو وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔ انگلینڈ نے 27 سال بعد فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

انگلینڈ کے لئے جیسن رائے نے 65 گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 85 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کپتان ایون مورگن نے نابعد 45 اور جو روٹ نے نابعد 49 رنوں کی اننگ کھیلی۔ جانی بایئریسٹو نے 34 رنوں کا تعاون کیا۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے موجودہ چیمپین آسٹریلیا نے اسٹیو اسمتھ کی نصف سنچری کے دم پر 49 اوور میں تمام 10 وکٹ کھو کر 223 رن بنائے۔ اسمتھ نے 119 گیندوں میں 85 اور الیکس کیری نے 70 گیندوں میں 46 رن بنائے۔

انگلینڈ کے لئے کرس ووکس اور عادل راشد نے تین تین جبکہ جوفرا آرچر نے دو وکٹ حاصل کئے۔

واضح رہے کہ سال 1992 کے عالمی کپ کے بعد سے انگلینڈ کبھی فائنل میں رسائی حاصل نہیں کر سکی تھی، اس وقت فائنل میں انگلینڈ کو پاکستان نے شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

11 Jul 2019, 8:22 PM

رائے کی نصف سنچری، انگلینڈ کی مضبوط شروعات، اسکور 95/0

آسٹریلیا کے 223 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے شاندار کا بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے اور 15 اوور میں بغیر کسی نقصان کے 95 رن بنا لئے ہیں۔

سلامی بلے باز جیسن رائے نصف سنچری بنا چکے ہیں اور 53 رن پر نابعد ہیں، انہوں نے صرف 51 گینددں کا سامنا کیا اور اننگ کے دوران 7 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ دوسری طرف جانی بیئریسٹو 39 گیندوں میں 32 رن بنا چکے ہیں، انہوں نے 5 چوکے لگائے ہیں۔

11 Jul 2019, 7:59 PM

انگلینڈ کا 10 اوور میں اسکور بغیر کسی نقصان 50 رن

آسٹریلیا کی طرف سے رکھے گئے 224 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 10 اوور تک کوئی وکٹ نہیں کھویا اور 50 رن اسکور کر لئے ہیں۔

سلامی بلے باز جیسن رائے 27 جبکہ باجی بیئریسٹو 20 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔


11 Jul 2019, 6:40 PM

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے سامنے رکھا 224 رنوں کا ہدف

برمنگھم: آسٹریلیا نے ایجبسٹن کے میدان پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لئے 224 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے موجودہ چیمپین آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی نصف سنچری کے دم پر 49 اوور میں 10 وکٹ کھو کر 223 رن بنائے۔

اسمتھ نے 119 گیندوں میں 85 رنوں کا تعاون کیا جبکہ الیکس کیری نے 70 گیندوں کا سامنا کر کے 46 رن بنائے۔

انگلینڈ کے لئے کرس ووکس اور عادل راشد نے 3-3 وکٹ حاصل کئے جبکہ جوفرا آرچر نے دو وکٹ حاصل کئے۔

11 Jul 2019, 6:34 PM

آسٹریلیا کو 217 کے اسکور پر آٹھواں اور نواں نقصان

انگلینڈ نے مشیل اسٹارک کے طور پر آسٹریلیا کو نواں جھٹکا دیا ہے۔ انہیں کرس ووکس نے 29 کے اسکور پر کیچ آؤٹ کرا دیا۔

فی الحال 48 اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 9 وکٹ کے نقصان پر 218 رن ہے۔


11 Jul 2019, 6:31 PM

آسٹریلیا کو 217 کے اسکور پر آٹھواں نقصان، اسمتھ 85 رن پر آؤٹ

آسٹریلیا کو شاندار بلے بازی کر رہے اسٹیو اسمتھ کے طور پر آٹھواں جھٹکا لگا ہے۔ انہیں 85 کے نجی اسکور پر کرس ووکس کی گیند پر جوس بٹلر نے لپک کر پویلین کی راہ دکھائی۔

فی الحال 46.2 اوور کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 8 وکٹ کے نقصان پر 217 رن ہے۔

11 Jul 2019, 6:22 PM

انگلینڈ کی شاندار گیندبازی، آسٹریلیا 45 اوور میں 200 رن کے پار

آسٹریلیا نے 45 اوور میں 206 رن کا اسکور بنا لیا ہے۔ اسٹیو اسمتھ 82 رن بنا کر جبکہ مشیل اسٹارک 22 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔


11 Jul 2019, 6:04 PM

انگلینڈ کی شاندار گیندبازی، آسٹریلیا کے سات کھلاڑی 166 رن پر آؤٹ

آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل مقابلہ میں آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا ہے اور آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی 40 اوور سے پہلے ہی پویلین واپس بھیج دئے ہیں۔

فی الحال 40 اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رن ہے۔ کریز پر اسٹیو اسمتھ 73 بنا کر ٹکے ہوئے ہیں جبکہ مشیل اسٹارک نے ابھی 4 رنوں کا تعاون کیا ہے۔

11 Jul 2019, 5:09 PM

آسٹریلیا کو پانچواں نقصان، اسٹوئنس صفر پر آؤٹ

آسٹریلیا نے اپنا چوتھا کھلاڑی 117 رن پر جبکہ پانچواں کھلاڑی 118 رن پر کھو دیا ہے۔ چوتھے وکٹ کے طور پر الیکس کیری آؤٹ ہوئے، انہیں 46 کے نجی اسکور پر عادل رشید نے کیچ آؤٹ کرایا۔

اس کے بعد پانچویں کھلاڑی کے طور پر مارک اسٹوئنس آؤٹ ہوئے۔ وہ اپنا کھاتا بھی نہیں کھول پائے اور عادل رشید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹے۔


11 Jul 2019, 4:55 PM

آسٹریلائی ٹیم کی محتاط بلے بازی، 25 اوور کے بعد اسکور 100 رن کے پار

11 Jul 2019, 4:15 PM

تین وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلیائی بلے بازوں کی محتاط بلے بازی

خراب شروعات ہونے کے بعد الیکس کیری اور اسٹیو اسمتھ نے آسٹریلیا کی اننگ کو سنبھال لیا ہے۔ اسمتھ 16 جبکہ کیری 12 کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔

فی الحال 15 اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 47 رن ہیں۔ انگلینڈ کے لئے کرس ووکس نے دو جبکہ جوفرا آرچر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔


11 Jul 2019, 3:53 PM

آسٹریلیا کی خراب شروعات، 10 اوور میں اسکور 27/3

سیمی فائنل میں ٹاس جیت کے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی شروعات کافی خراب رہی۔ 14 رن کے اسکور پر 3 وکٹ کھو دینے کے بعد ٹیم دباؤ میں آ گئی اور اب کیری اور اسمتھ بلے بازی کو سنبھالنے کی پُر زور کوشش کر رہے ہیں۔

11 Jul 2019, 3:33 PM

فنچ، وارنر سمیت 3 کھلاڑی آؤٹ، آسٹریلیائی بلے بازی بری طرح لڑکھڑائی

آسٹریلیا نے 14 کے اسکور پر پیٹر ہینڈسکومب کے بطور اپنا تیسرا کھلاڑی کھو دیا ہے۔ پیٹر کو کرس ووکس نے شاندار طریقہ سے بولڈ کر کے پویلین بھیجا۔ یکے بعد دیگر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیائی بلے بازی بری طرح لڑکھڑا گئی ہے اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو جوش دیکھتے ہی بنتا ہے۔

فی الحال 7 اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر محض 15 رن ہے۔ کریز پر اسٹیو اسمتھ اور الیکس کیری ایک ایک رن بنا کر موجود ہیں۔


11 Jul 2019, 3:17 PM

فنچ کے بعد وارنر بھی آؤٹ، آسٹریلیائی ٹیم حیران

آسٹریلیا نے آئی سی سی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر کے طور پر اپنا دوسرا وکٹ بھی کھو دیا ہے۔ وارنر نے محض 9 رونوں کا تعاون کیا اور کرس ووکس کی گیند پر انہیں جانی بیئریسٹو نے کیچ آؤٹ کیا۔

فی الحال 3 اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 11 رن ہے۔ کریز پر پیٹر ہینڈس کومب اور اسٹیو اسمتھ ایک ایک رن بنا کر موجود ہیں۔

11 Jul 2019, 3:09 PM

آسٹریلیا کو پہلا نقصان، کپتان فنچ صفر پر آؤٹ

آسٹریلیا نے 4 کے مجموعی اسکور پر کپتان ایرون فنچ کے بطور اپنا پہلا وکٹ کھو دیا ہے۔ فنچ اپنا کھاتا بھی نہیں کھول پائے اور جوفرا آرچر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹے۔

فی الحال 2 اوور کے بعد آسٹریلیا کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 6 رن ہے۔ وارنر 5 رن بنا کر جبکہ اسمتھ ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔


11 Jul 2019, 3:02 PM

عالمی کپ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

برمنگھم: آسٹریلیا نے جمعرات کو یہاں ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی جگہ پیٹر ہینڈس کامب کو آخری الیون میں شامل کیا ہے۔ ادھر، انگلینڈ نے اپنی آخری الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اس میچ میں جیتنے والی ٹیم 14 جولائی کو لارڈز کے میدان پر نیوزی لینڈ کے ساتھ آئی سی سی عالمی کپ 2019 فائنل میں مقابلہ کرے گی۔

11 Jul 2019, 3:02 PM

ٹیمیں اس طرح ہیں

آسٹریلیا: ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، پیٹر ہینڈس کامب، مارکس اسٹوئنس، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، گلین میکس ویل، پیٹ کمنس، مشیل اسٹارک، جیسن بیئرڈارف، ناتھن لائن۔

انگلینڈ: ایون مورگن (کپتان)، جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، جوئے روٹ، بین اسٹوکس، کرس ووکس، لیام پلنکیٹ، جوفرا آرچر، عادل راشد، مارک ووڈ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔