عالمی کپ: پاکستانی شائقین کی دعائیں آج نیوزی لینڈ کے ساتھ، جانیں کیوں؟

پاکستان کی اس وقت صورت حال کچھ ایسی ہے کہ اگر نیوزی لینڈ آج انگلینڈ سے میچ جیتے اور پھر بنگلادیش کو پاکستان ہرائے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

عالمی کپ کے سفر میں پاکستانی ٹیم کے لئے آج اہم دن ہے۔ آج مقابلہ تو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہے لیکن اس میچ کو پاکستانی شائقین بھی سانس روک کر دیکھنے والے ہیں۔ پاکستانی شائقین نے اس مرتبہ نیوزی لینڈ سے جیت کی امیدیں لگائیں ہیں، دراصل انگلینڈ کی جیت سے پاکستان کے عالمی کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی راہیں ختم ہو جائیں گی۔

اس وقت صورت حال کچھ ایسی ہے کہ نیوزی لینڈ آج کا میچ جیت گیا اور پھر اگر پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا تو وہ سیمی فائنل کے لئے جگہ بنانے میں کامیاب رہے گا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مقابلہ کا نتیجہ پاکستان سمیت 3 ٹیموں کے مستقبل کیلئے اہم ہے۔ ایونٹ کا 41 واں میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔


آئی سی سی ورلڈ کپ میں ایک وقت خطاب کی مضبوط دعویدار مانی جا رہی میزبان انگلینڈ ہندوستان کے خلاف گزشتہ جیت کے بعد واپس ٹریک پر واپس آئی ہے اور بدھ کو سیمی فائنل کا دعوی پکا کرنے کے لیے نیوزی لینڈ سے اہم مقابلے کے لئے میدان میں اترے گی۔

انگلینڈ کے آٹھ میچوں میں 10 پوائنٹس ہیں جبکہ اس سے آگے تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ ہے جس کے آٹھ میچوں میں 11 پوائنٹس ہیں اور اس کی نگاہیں بھی آخری چار میں جگہ پکی کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے لئے بھی آخری کچھ میچوں میں پوزیشن اتار چڑھاؤ کی رہی ہے اور وہ اپنے گزشتہ دو میچ ہار کر پہلے مقام سے پھسل کر اب تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ کیوی ٹیم کو اپنے گزشتہ میچ میں آسٹریلیا سے 86 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان نے اسے چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔


اگر انگلینڈ کو چیسٹرلی اسٹریٹ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تو اپنا اگلا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان کے چوتھے نمبر پر آنے کا امکان ہے۔ فی الحال بنگلہ دیش بھی دوڑ میں بنی ہوئی ہے لیکن پاکستان اور اس کا رن ریٹ پیچھے ہے ایسے میں چوتھے نمبر کے لئے معاملات کافی الجھے ہوئے ہیں۔ کسی پیچیدہ مساوات سے بچنے کیلئے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیمیں جیت کے لیے پورا زور لگائیں گی۔ فی الحال دونوں کی حالت ایک جیسی ہے لیکن ہندوستان کے خلاف گزشتہ جیت کے بعد انگلینڈ کا حوصلہ بڑھا ہے۔

عالمی کپ کی تاریخ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا 8 بار مقابلہ ہو چکا ہے، جن میں سے 5 میں نیوزی لینڈ کو جبکہ 3 میں انگلینڈ کو جیت حاصل ہوئی۔ اہم مقابلہ اگر نیوزی لینڈ نے جیتا تو پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کیلئے صرف بنگلہ دیش کی رکاوٹ عبور کرنی ہو گی۔ انگلینڈ کی فتح ہوئی تو پاکستانی ٹیم کو بہتر رن ریٹ کیلئے بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Jul 2019, 2:10 PM
/* */