عالمی کپ: انگلینڈ کو 64 رنوں سے شکست، آسٹریلیا سیمی فائنل میں داخل

تاریخی لارڈز کے میددان پر آسٹریلیائی ٹیم نے اپنے روایتی حریف اور میزبان انگلینڈ کو 64 رنوں سے شکست دے کر سب سے پہلے سیمی فائنل میں مقام حاصل کر لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

25 Jun 2019, 10:36 PM

عالمی کپ: انگلینڈ کو 64 رنوں سے ہرا کر آسٹریلیا سیمی فائنل میں داخل

عالمی کپ میں اپنے روایتی حریف انگلینڈ کو 64 رنوں سے کراری شکست دے کر آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں مقام حاصل کر لیا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم سیمی فائنل میں داخل ہونے والے پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 285 رن کا ہدف دیا تھا لیکن انگلینڈ کی ٹیم 44.4 اوور میں محض 221 بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس واحد بلے باز رہے جنہوں نے نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 115 گیندوں میں 89 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے جیسن بہرنڈورف نے 5 وکٹ جبکہ مشیل اسٹارک نے 5 وکٹ حاصل کئے۔ ایک کھلاڑی کو مارکس اسٹوئنس نے آؤٹ کیا۔

قبل ازیں سلامی بلے باز اور کپتان ایرون فنچ کی سنچری (100) اور ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچری (53) کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں آسٹریلیا نے 7 وکٹ کھو کر 285 رن بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے گیندبازی کرتے ہوئے کریس ووکس نے 2 جبکہ جوفرا آرچر، بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ ایک بلے باز رن آؤٹ ہوا۔

انگلینڈ کے لئے یہ شکست زبردست دھچکا ہے اور اس کی سیمی فائنل میں پہنچنےکی توقع بحران میں پھنستی نظر آرہی ہے۔ انگلینڈ کی سات میچوں میں یہ تیسری شکست ہے اور اب سیمی فائنل کے لئے اسے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کے اپنے باقی دونوں میچ جیتنے ہوں گے۔

شاندار سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

25 Jun 2019, 10:28 PM

انگلینڈ کا نواں کھلاڑی آؤٹ، جیت سے ایک قدم دور آسٹریلیا

جیسن بہرنڈورف نے پانچواں وکٹ لے کر انگلینڈ کی بلے بازی کی کمر توڑ دی ہے، جوفرا آرچر کے طور پر انگلینڈ نے اپنا آٹھواں کھلاڑی کھو دیا ہے۔ انہوں نے محض ایک رن کا تعاون کیا۔

25 Jun 2019, 10:21 PM

انگلینڈ کا آٹھواں کھلاڑی بھی آؤٹ، جیت سے دو قدم دور آسٹریلیا

کرس ووکس کے طور پر انگلینڈ نے آٹھواں وکٹ بھی کھو دیا ہے۔ ووکس نے 26 رنوں کا تعاون کیا اور برینڈروف کی گیند پر انہیں میکسویل اور فنچ نے مشترکہ طور پر لپکا۔ دراصل ووکس نے ایک بڑا شاٹ لگایا لیکن باؤنڈری سے کچھ انچ پہلے میکسویل نے گیند کو لپک لیا اور باؤنڈری سے پار جانے سے پہلے انہوں نے گیند کو ایرون فنچ کو پکڑا دیا۔

فی الحال 43 اوور ختم ہو چکے ہیں اور انگلینڈ کا اسکور 210 رن ہے۔


25 Jun 2019, 10:14 PM

انگلینڈ کو 189 پر ساتواں جھٹکا، مشکل میں انگلینڈ

انگلینڈ نے 189 کے اسکور پر اپنا ساتواں وکٹ بھی کھو دیا ہے۔ معین علی نے محض 6 رنوں کا تعاون کیا اور جیسن برینڈوف کی دیند پر انہیں الیکس کیری نے کیچ آؤٹ کیا۔

فی الحال 41 رن ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور 7 وکٹ کے نقصان پر 200 رن ہے اور انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 60 گیندوں میں مزید 86 رن درکار ہیں۔

25 Jun 2019, 10:00 PM

اسٹوکس بھی آؤٹ، اسکور 177/6، مشکل میں انگلینڈ

شاندار بلے بازی کر رہے بین اسٹوکس کے طور پر انگلینڈ کو چھٹا جھٹکا لگا ہے۔ انہوں نے دباؤ کے وقت میں 89 رن بنائے اور مشیل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

فی الحال 38 اوور کے ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 183 رن ہے اور اسے جیت کے لئے ابھی 72 گیندوں میں 103 رن درکار ہیں۔


25 Jun 2019, 9:50 PM

عالمی کپ: انگلینڈ کا اسکور 35 اوور کے بعد 160/5

25 Jun 2019, 9:27 PM

عالمی کپ: بٹلر 25 رن بنا کر آؤٹ، 30 اوور کے بعد اسکور 129/5 رن

جوس بٹلر کے طور پر انگلینڈ نے اپنا پانچواں وکٹ 128 کے اسکور پر کھو دیا ہے۔ انہیں مارکس اسٹوئنس کی گیند پر عثمان خواجہ نے لپکا۔

نئے کھلاری کے طور پر کرس ووکس میدان پر پہنچے ہیں جبکہ بین اسٹوکس 58 کے اسکور پر کریز پر موجود ہیں۔


25 Jun 2019, 8:01 PM

انگلینڈ کو لگاتار تین جھٹکے، 10 اوور کے بعد اسکور 39 رن

پہلے جیمز ونس (0) اس کے بعد جو روٹ (8) اور کپتان ایون مورگن (4) کے وکٹ گرنے کے بعد سلامی جانی بایئرسٹو اور بین اسٹوکس اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فی الحال 11 اوور کے بعد انگلینڈ کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 43 رن ہے۔

25 Jun 2019, 7:45 PM

کپتان مورگن بھی 4 رن بنا کر آؤٹ، اسکور 26/3، شدید مشکل میں انگلینڈ

انگلینڈ نے کپتان ایون مورگن کے طور پر اپنا تیسرا وکٹ بھی کھو دیا ہے۔ مورگن کو 4 کے نجی اسکور پر مشیل اسٹارک نے پیٹ کمنس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

فی الحال 7 اوور ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 30 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر بین اسٹوکس کریز پر پہنچے ہیں جبکہ جانی بیئرسٹو 16 رن پر کھیل رہے ہیں۔


25 Jun 2019, 7:23 PM

انگلینڈ کا دوسرا کھلاڑی بھی آؤٹ، اسکور 15/2

آسٹریلیا کی طرف سے دئے گئے 286 کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی شروعات بے حد خراب رہی ہے۔ 3.3 اوور میں اس نے اپنے دو کھلاڑی 15 کے اسکور پر کھو دئے ہیں۔

انگلینڈ کا دوسرا وکٹ جو روٹ کے طور پر گرا جنہوں نے محض 8 رنوں کا تعاون کیا اور مشیل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

فی الحال 4 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 15 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر کپتان ایون مورگن کریز پر پہنچے ہیں جبکہ سلامی بلے باز جانی بیئراسٹو 7 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

25 Jun 2019, 7:10 PM

انگلینڈ کو پہلے ہی اوور میں نقصان، ونس صفر پر آؤٹ

286 رنوں کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ نے پہلے ہی اوور میں اپنا وکٹ کھو دیا ہے۔ اننگ کی دوسری ہی گیند پر سلامی بلے باز جیمز ونس کو جیسن بہرنڈوف نے شاندار طریقہ سے بولڈ کر دیا۔

فی الحال ایک اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور 4 رن ہے۔ کریز پر جانی بیئرسٹو اور جے روٹ موجود ہیں۔


25 Jun 2019, 6:42 PM

عالمی کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دیا 286 رونوں کا ہدف

آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے اہم مقابلہ میں سلامی بلے باز اور کپتان ایرون فنچ کی شاندار سنچری (100 رن) جبکہ دوسرے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (53 رن) کی نصف سنچری کی مدد سے انگلینڈ کے خلاف ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اووروں میں 7 وکٹ کھوکر 285 رن بنائے۔ انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 286 رن بنانے ہوں گے۔

فنچ نے 116 گیندوں میں 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 100 رن بنائے، ورنر نے 61 گیندیں کھیلیں اور 53 رونوں کا تعاون کیا۔ اسٹیو اسمتھ نے 38، عثمان خواجہ نے 23 رنوں کا تعاون کیا۔

انگلینڈ کی طرف سے گیندبازی کرتے ہوئے کریس ووکس نے 2 جبکہ جوفرا آرچر، بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ ایک بلے باز رن آؤٹ ہوا۔

25 Jun 2019, 6:57 PM

عالمی کپ 2019 میں 500 رن بنانے والے پہلے بلے باز بنے وارنر

آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں 500 رن بنانے والے پہلے بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس عالمی کپ میں وہ سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔

وارنر نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز کے میدان میں جاری میچ میں 53 رنوں کی اننگ کھیل کر یہ مقام حاصل کیا۔ وارنر نے اس عالمی کپ میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

وارنر نے سات میچوں کی سات اننگز کے دوران ایک مرتبہ نابعد رہتے ہوئے 500 رن بنائے ہیں۔ ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 166 رن رہا ہے اور ان کا اوسط 83.33 کا ہے۔ وارنر نے اب تک کل 46 چوکے اور 6 چکے لگائے ہیں۔

اس عالمی کپ میں وارنر کے علاوہ ان کی ہی ٹیم کے ایرون فنچ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، ہندوتان کے روہت شرما، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسناور انگلینڈ کے جوئے روٹ نے دو دو سنچریاں بنائی ہیں۔


25 Jun 2019, 6:21 PM

آسٹریلیا کو ساتواں نقصان، 47 اوور کے بعد اسکور 259

آسٹریلیا کو 259 کے اسکور پر پیٹ کمنس کے بطور ساتواں جھٹکا لگا ہے۔ کمنس نے محض ایک رن کا تعاون کیا اور کرس ووکس کی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین واپس لوٹے۔

کریز پر الیش کیری 17 رن بنا کر موجود ہیں جبکہ کمنس کے آؤٹ ہونے کے بعد مشیل اسٹاک نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں۔

25 Jun 2019, 6:04 PM

آسٹریلیا کو پانچواں نقصان، 42 اوور کے بعد اسکور 228

اسٹیو اسمتھ اور مارکس اسٹوئنس میں تال میل کی کمی کی وجہ سے آسٹریلیا نے اپنا پانچواں وکٹ گنوا دیا ہے۔ دراصل اسٹوئنس نے 42ویں اوور میں راشد کی گیند پر اسٹروک لگایا اور ایک رن لینے کے بعد دوسرا رن لینا چاہا۔ لیکن اسمتھ نے دوسرے رن میں دلچسپی نہیں دکھائی اور اپنی کریز میں واپس لوٹ گئے مجبوراً اسٹوئنس کو بھی واپس لوٹنا پڑا لیکن تب تک اسمتھ وہاں پہنچ چکے تھے اور دونوں بلے باز ایک ہی سرے پر جا کر کھڑے ہو گئے نتیجتاً آسان طریقہ سے رن آؤٹ ہو کر اسٹوئنس پویلین واپس لوٹ گئے۔

فی الحال 44 اوور کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 242 رن ہے۔ کریز پر اسٹیو اسمتھ 36 رن بنا کر جبکہ الیکس کیری 4 رن بنا کر موجود ہیں۔ بڑے اسکور کی جانب گامزن آسٹریلیائی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے انگلینڈ نے میچ میں شاندار واپسی کی ہے۔


25 Jun 2019, 5:38 PM

فنچ کی سنچری، آسٹریلیا کا اسکور 37 اوور کے بعد 200 رن کے پار

فنچ کی شاندار سنچری (100) کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 3 وکٹ کے نقصان پر اسکور 200 رنوں کے پار پہنچا دیا ہے۔ سلامی بلے باز اور ایرون فنچ نے اپنی سنچری 116 گیندوں میں مکمل کی اور اس دوران انہوں نے 11 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

ایرون فنچ کو جوفرا آرچر کی گیند پر کرس ووکس نے لپکا۔ کریز پر اسٹیو اسمتھ 19 رن بنا کر جبکہ گلین میکسویل 12 رن بنا کر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے گیندبازوں جوفرا آرچر، معین علی اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔ فی الحال 38 اوور کے اختتام پر آسٹریلیا کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 212 رن ہے۔

25 Jun 2019, 5:10 PM

عالمی کپ: فنچ اور وارنر کی نصف سنچریاں، آسٹریلیا کا اسکور 173/2 رنوں کے پار


25 Jun 2019, 4:50 PM

فنچ اور وارنر کی نصف سنچریاں، آسٹریلیا کا اسکور 150 رنوں کے پار

عالمی کپ 2019 کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے بہترین شروعات کی ہے اور 28 اوور کے اختتام پر اسکور 155 رنوں تک پہنچا دیا ہے۔ آسٹریلیا کے دونوں سلامی بلےبازوں نے نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

فی الحال 28 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 155 رن بنا لئے ہیں۔

آسٹریلیا کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر ہیں جنہیں 53 کے نجی اسکور پر معین علی نے جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ سلامی بلے باز اور کپتان ایرون فنچ 89 گیندوں میں 82 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ نئے بلے باز عثمان خواجہ نے 15 رنوں کا تعاون دیا ہے۔

25 Jun 2019, 4:10 PM

عالمی کپ: آسٹریلیا کا اسکور 15 اوور کے بعد 75/0

انگلینڈ کے خلاف عالمی کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے 15 اوور میں بغیر کسی نقصان کے 75 رن بنا لئے ہیں۔

سلامی بلے باز ایرون فنچ 39 جبکہ ڈیوڈ وارنر 31 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔


25 Jun 2019, 3:42 PM

انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی بہتر شروعات، 10 اوور میں اسکور 44/0

ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے بہتر شروعات کی ہے۔ 10 اوور کے اختتام پر 44 رن بنا لئے ہیں۔ کپتان فنچ 20 رن پر جبکہ ڈیوڈ وارنر 22 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

25 Jun 2019, 3:34 PM

آسٹریلیا ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی، 8 اوور میں اسکور 35/0

ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 8 اوور کے اختتام پر 35 رن بنا لئے ہیں۔ کپتان فنچ 19 رن پر جبکہ ڈیوڈ وارنر 14 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


25 Jun 2019, 2:55 PM

عالمی کپ: انگلینڈ کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بلے بازی کی دعوت

لندن: عالمی کپ کے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ایون مارگن نے تاریخی لارڈز کے میددان پر اپنے روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ 27 سالوں میں عالمی کپ کے دوران آسٹریلیا کو ہرانے میں ناکام رہی ہے۔

اس میچ کے لئے اس نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ جبکہ آسٹریلیا نے دو تبدیلیاں کی لہیں۔ ناتھن کولٹر نائل اور ایڈم زامپا کے مقام پر جیسن بہرنڈارف اور ناتھن لائن کو موقع دیا گیا ہے۔

عالمی کپ: انگلینڈ کو 64 رنوں سے شکست، آسٹریلیا سیمی فائنل میں داخل

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں

انگلینڈ: جیمز ونس، جانی بیئریسٹو، جوئے روٹ، ایون مورگن (کپتان)، بین اسٹوکس، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، معین علی، کرس ووکس، عادل راشد، جوفرا آرچر، مارک ووڈ۔

آسٹریلیا: ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، گلین میکسویل، مائرکس اسٹوئنس، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، جیسن بہرنڈارف، پیٹ کمنس، مشیل اسٹارک اور ناتھن لائن۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔