عالمی کپ 2019: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رن سے روندا، سیمی فائنل میں داخل

میزبان انگلینڈ نے ریورسائیڈ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے اپنے آخری لیگ مقابلہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

03 Jul 2019, 10:45 PM

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رن سے روندا

چیسٹر لی اسٹریٹ: انگلینڈ نے ریورسائڈ گراؤنڈ پر کھیلے گئے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں نیوزی لینڈ کو 119 رنوں سے ہرا دیا۔ اسی کے ساتھ انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ وہ آخری 4 میں پہنچے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے سامنے 306 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ کیوی ٹیم ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور 45 اوور میں 186 رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کے لئے ٹام لیتھم نے سب سے زیادہ 57 رن بنائے جبکہ روس ٹیلر نے 28 اور کین ولیمسن نے 27 رنوں کا تعاون کیا۔ انگلینڈ کے لئے مارک ووڈ نے تین وکٹ لئے۔

اس سے قبل انگلینڈ کے جانی بیئریسٹو کی سنچری اور جیسن رائے کی نصف سنچری کے دم پر مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 305 رنوں کا اسکور بنایا۔

بیئریسٹو نے 99 گیندوں میں 15 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رن بنائے۔ رائے نے 61 گیندوں میں 60 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ میں نو چوکے شامل رہے۔ نیوزی لینڈ کے لئے ٹرینٹ بولڈ، میٹ ہینری اور جمی نیشم نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔

انگلینڈ کے لئے شاندار سنچری اسکور کرنے والے سلامی بلے باز جانی بیئریسٹو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

03 Jul 2019, 10:40 PM

نیوزی لینڈ کا نواں کھلاڑی آؤٹ، جیت سے ایک قدم دور انگلینڈ

میٹ ہینری کے طور پر نیوزی لینڈ نے اپنا نواں کھلاڑی بھی کھو دیا ہے۔ مارک ووڈ نے ہینری کو 7 رن کے اسکور پر بولڈ کر کے پویلین واپس بھیجا۔

اب نیوزی لینڈ کو جی کے لئے 38 گیندوں میں 125 رن درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو جیت کے لئے نیوزی لینڈ کے محض ایک اور کھلاڑی کو آؤٹ کرنا ہے۔

03 Jul 2019, 9:56 PM

عالمی کپ 2019: نیوزی لینڈ کا چھٹا کھلاڑی 128 پر آؤٹ، میچ پر انگلینڈ کی گرفت

نیوزی لینڈ نے اپنا چھٹا کھلاری 128 رن پر کھو دیا ہے اور میچ پر اب انگلینڈ نے اپنی گرفت بنا لی ے۔

فی الحال 34 اوور ختم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 145 رن ہے۔ یہاں سے نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لئے 16 اوور میں مزید 146 بنانے ہیں۔


03 Jul 2019, 8:39 PM

روس ٹیلر کے طور پر چوتھا کھلاڑی آؤٹ، مشکل میں نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ نے 69 رن کے اسکور پر روس ٹیلر کے طور پر اپنا چوتھا کھلاڑی کھو دیا ہے، روس ٹیلر نے 28 رن کا تعاون کیا اور عادل راشد کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔

فی الحال 20 اوور ختم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 87 رن ہے۔ کریز پر ٹام باتھم 11 رن بنا کر جبکہ جیمز نیشم 9 رن بنا کر موجود ہیں۔

03 Jul 2019, 8:01 PM

نیوزی لینڈ کی خراب شروعات، 14 رن پر دو کھلاڑی آؤٹ

انگلینڈ کی طرف سے رکھے گئے 306 رنوں کے وسیع اسکور کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی اور 14 کے اسکور پر اس کے دو کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔

ہینری نکولس کے طور پر نیوزی لینڈ نے اپنا پہلا وکٹ کھویا، انہیں اننگ کے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر کرس ووکس نے بولڈ کر کے اپنا شکار بنایا، وہ اپنا کھاتا بھی نہیں کھول پائے تھے۔

نیوزی لینڈ نے اپنا دوسرا وکٹ پارٹن گپٹل کے طور پر کھویا انہیں جوفرا آرچر نے جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ کراکر 8 کے نجی اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔ اس طرح محض 14 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ نے دو وکٹ کھو دئے۔

فی الحال 11 اوور ختم ہونے پر نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 37 رن بنا لئے ہیں۔ کریز پر روس ٹیلر 10 رن بنا کر جبکہ ولیمسن 17 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کو یہاں سے جیت کے لئے 40 اوور میں 269 رن درکار ہیں۔


03 Jul 2019, 7:12 PM

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے دیا 306 رنوں کا ہدف

چیسٹر لی اسٹریٹ: انگلینڈ نے بدھ کو ریورسائڈ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں نیوزی لینڈ کے سامنے 306 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔ نیوزی لینڈ نے جانی بیئریسٹو کی سنچری اور جیسن رائے کی نصف سنچری کے دم پر 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 305 رنوں کا اسکور کھڑا کر دیا۔

بیئریسٹو نے 99 گیندوں میں 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رن بنائے۔ رائے نے 61 گیندوں پر 60 رونوں کی اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ میں نو چوکے شامل رہے۔ نیوزی لینڈ کے لئے ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہینری اور جمی نیشم نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔

03 Jul 2019, 6:10 PM

انگلینڈ کے چار کھلاڑی پویلین واپس، 40 اوور میں اسکور 241 رن

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے 40 اوور میں 241 رن بنا لئے ہیں۔ کریز پر کپتان ایون مورگن اور بین اسٹوکس موجود ہیں۔

جانی بیئرسٹو نے سنچری (106) بنائی جبکہ جیسن رائے نے 60 رنوں کا تعاون کیا۔ اس کے علاوہ جے روٹ نے 24 اور بٹلر نے 11 رن بنائے۔


03 Jul 2019, 5:19 PM

انگلینڈ کو دوسرا نقصان، روٹ 24 رن بنا کر آؤٹ

انگلینڈ نے 194 کے اسکور پر اپنا دوسرا کھلاڑی جو روٹ کے طور پر کھو دیا ہے۔ انہوں نے 24 رنوں کا تعاون کیا اور ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر وکٹ کیپر لاتھم کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین واپس لوٹے۔

ادھر سلامی بلے باز جانی بایئرسٹو اپنی سنچری مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی سنچری 95 گیندوں میں مکمل کی اور اپنی اننگ کے دوران 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

03 Jul 2019, 5:10 PM

انگلینڈ کی بہترین شروعات، 28 اوور میں اسکور 182/1

جانی بیئریسٹو کے 90 رنوں اور جو روٹ کے 22 رنوں کی بدولت انگلینڈ کا اسکور 28 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 182 رہے ہو گیا ہے۔ واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیسن رائے ہیں جنہوں نے 60 رن کا تعاون کیا۔


03 Jul 2019, 4:36 PM

انگلینڈ کو پہلا نقصان، جیسن 60 رن بنا کر آؤٹ

انگلینڈ کو جیسن رائے کے طور پر پہلا نقصان ہوا، انہوں نے انہوں نے 61 گیندوں میں 60 رن بنائے اور نیشم کی گیند پر سینٹنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔

فی الحال 20 اوور ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور 133 رن ہے۔ جوئے روٹ نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں جبکہ سلامی بلے باز جانی بیئریسٹو 62 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

03 Jul 2019, 4:11 PM

دونوں سلامی بلے بازوں کی نصف سنچریاں، انگلینڈ کی زبردست شروعات

انگلینڈ کے دونوں سلامی بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین شروعات دلائی ہے۔ جیسن رائے (50) اور جانی بیریسٹوں (50) دونوں نصف سنچریاں مکمل کر چکے ہیں۔

فی الحال 17 اوور ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 111 رن ہے۔


03 Jul 2019, 3:48 PM

انگلینڈ کی مضبوط شروعات، اسکور 10 اوور میں 66/0

عالمی کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے بہترین شروعات کی ہے اور 10 اوور کے بعد بغیر کسی نقصان کے 67 رن بنا لئے ہیں۔

جیسن رائے 26 جبکہ جانی بیئریسٹو 32 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

03 Jul 2019, 3:08 PM

انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

چیسٹر لی اسٹریٹ: میزبان انگلینڈ نے ریورسائیڈ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے اپنے آخری لیگ مقابلہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ نے آخری الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ نے ٹم ساؤدی اور میٹ ہینری کو آخری الیون میں موقع دیا ہے۔ وہیں لوکی فرگیوسن اور ایش سوڑھی کو باہر بیٹھایا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ ٹیم:

کین ولیمسن (کپتان)، مارٹن گپٹل، ہینری نکولس، روس ٹیلر، ٹام لاتھم (وکٹ کیپر)، جمی نیشم، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مشیل سینٹنر، ٹم ساؤدی، میٹ ہینری، ٹیرنٹ بولٹ۔

انگلینڈ ٹیم: ایون مورگن (کپتان)، جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)۔ جوئے روٹ، بین اسٹوکس، کرس ووکس، لیام پلنکیٹ، عادل راشد، مارک ووڈ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔