عالمی کپ 2019: آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنوں سے ہرایا

آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ نے ٹرینٹ برج کے میدان پر بنگلہ دیش کے ساتھ جاری آئی سی سی عالمی 2019 کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

20 Jun 2019, 11:31 PM

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنوں سے ہرایا

ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری (166) اور عثمان خواجہ (89) و کپتان ایرون فنچ (53) کی نصف سنچریوں اور اس کے بعد گیند بازی میں مشیل اسٹارک، کولٹر نائل اور مارکس اسٹوئنس کے دو دو وکٹ کی بدولت عالمی کپ 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے آسٹریلیا نے 48 رنوں سے جیت درج کی۔

آسٹریلیا کی طرف سے دئے گئے 282 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں مشفق الرحیم کی سنچری (105 نابعد) اور تمیم اقبال (62) و محمود اللہ (69) کی نصف سنچریوں کے دم پر بنگلہ دیش نے آخر تک جد و جہد ضرور کی لیکن وہ 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 333 رن ہی بنا سکی۔

آسٹریلیا کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو شاندار سنچری اسکور کرنے کی بنا پر میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس میچ میں شاندار جیت درج کرنے کے بعد موجودہ عالمی چیمپین آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا نے آج کے میچ کو شامل کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ میں 6 میچ کھیلے ہیں اور اس نے 5 میچوں میں جیت درج کی ہے۔ آسٹریلیا نے اپنا واحد میچ ہندوستان کے ہاتھوں گنوایا ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم میں اب تک 6 میچ کھیل چکی ہے اور اس نے دو میچوں میں جیت درج کی ہے اور دو میچ گنوائے ہیں جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔ پوائنٹس ٹیبل میں بنگلہ دیش پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔

20 Jun 2019, 11:26 PM

بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلیا جیت کے دہانے پر، مشفق الرحمان کی سنچری مکمل

49 اوور کے اختتام پر بنگلہ دیش کا اسکور 7 وکٹ کے نقصان پر 326 ہو گیا ہے۔ مشفق الرحمان نے عالمی کپ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کر لی ہے۔ لیکن یہاں سے بنگلہ دیش کا جیتنا ناممکن کی حد تک ممکن ہے اور آخری 5 گیندوں میں جیت کے لئے 55 رن درکار ہیں۔

20 Jun 2019, 11:19 PM

بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 12 گیندوں میں 60 رن درکار

آسٹریلیا کے خلاف 282 رنوں کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم 300 رنوں کے پار پہنچ گئی ہے اور فی الحال اسکور 7 وکٹ کے نقصان پر 323 رن ہے۔ یہاں سے آسٹریلیا کی جیت صاف نظر آ رہی ہے لیکن بنگلہ دیش نے آخری لمحات تک جد و جہد کر کے مداحوں کے دل ضرور جیت لئے ہیں۔


20 Jun 2019, 11:07 PM

محمود اللہ اور شبیر 2 گیندوں میں آؤٹ، مشکل میں بنگلہ دیش

کولٹرنائل نے دو گیندوں میں بنگلہ دیش کے دو کھلاڑیوں محمود اللہ اور شبیر کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

بنگلہ دیش کو اب 24 گیندوں میں 78 رن درکار ہیں۔

20 Jun 2019, 11:05 PM

محمود اللہ 69 رن بنا کر آؤٹ، جیت کیلئے 27 گیندوں میں 80 رن درکار


20 Jun 2019, 10:25 PM

382 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی جد و جہد جاری، اسکور 217/4

آئی سی سی عالمی کپ میں آسٹریلیا کے دئے گئے 382 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے بلے بازوں کی جد و جہد جاری ہے۔ کریز پر موجود مشفق الرحیم نصف سنچری (60، 63 گیند) بنا کر کھیل رہے ہیں، انہوں نے 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا ہے۔ جبکہ دوسرے بلے باز محمود اللہ نے 19 گیندوں میں 18 رنوں کا تعاون کیا ہے۔

20 Jun 2019, 9:54 PM

بنگلہ دیش کو ایک اور جھٹکا، لٹن داس بھی آؤٹ، اسکور 176/4

بنگلہ دیش کے لٹن داس چوتھے کھلاری کے طور پر ایڈم زیمپا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ یہاں سے بنگلہ دیش کے لئے ہدف کا تعاقب کرنا بہت مشکل نظر آ رہا ہے۔ لٹن داس کے آؤٹ ہونے کے بعد محمود اللہ نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں۔ ادھر مشفق الرحیم 36 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

فی الحال 32 اوور ختم ہونے کے بعد بنگلہ دیش کا اسکور 184/4 ہے اور اسے جیت کے لئے مزید 198 رن درکار ہیں۔ بنگلہ دیش کا موجودہ رن ریٹ 5.75 رن فی اوور ہے جبکہ مطلوبہ رن ریٹ 11 رن فی اوور سے تجاوز کر گیا ہے۔


20 Jun 2019, 9:32 PM

تمیم اقبال 62 پر آؤٹ، بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا، اسکور 146/3

تمیم اقبال کے بطور 144 کے اسکور پر بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا لگا۔ شاندار بلے بازی کر رہے تمیم نے 74 گیندوں میں 62 رن بنائے۔ انہیں مشیل اسٹارک نے بولڈ کر دیا۔ تمیم اقبال کے آؤٹ ہونے کے بعد لٹن داس نئے بلے باز کے طور پر کریز پر پہنچے ہیں۔

فی الحال 28 اوور کے بعد بنگلہ دیش کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 167 رن ہے اور اسے جیت کے لئے بقیہ 22 اوور میں 215 رن درکار ہیں۔

20 Jun 2019, 9:10 PM

تمیم اقبال کی نصف سنچری مکمل

بنگلہ دیش کے سلامی بلے باز تمیم اقبال نے 65 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ اپنی اننگ کے دوران انہوں نے 5 چوکے لگائے ہیں۔

فی الحال 21 اوور کے بعد بنگلہ دیش کا اسکور 120/2 ہے اور اسے جیتنے کے لئے 29 اوور میں مزید 262 رن درکار ہیں۔


20 Jun 2019, 9:02 PM

بنگلہ دیش کو 102 کے اسکور پر دوسرا جھٹکا، شکیب 41 رن پر آؤٹ

مارکس اسٹوئنس نے آسٹریلیا کو دوسری کامیابی دلا دی ہے، انہوں نے 41 رن بنا کر بہترین بلے بازی کر رہے شکیب الحسن کو کپتان ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ دوسرے بلے باز تمیم اقبال 45 رن بنا کر نابعد ہیں جبکہ شکیب کے آؤٹ ہونے کے بعد مشفق الرحیم نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں۔

فی الحال 20 اوور کے بعد بنگلہ دیش کا اسکور 112 رن ہے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں۔ یہاں سے بنگلہ دیش کو 30 اوور میں 9 رن فی اوور کی شرح سے مزید 270 رن بنانے ہیں۔

20 Jun 2019, 8:57 PM

بنگلہ دیش کے 100 رن مکمل، جیت کے لئے مزید 280 رن درکار

282 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم نے 18 اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 102 رن بنا لئے ہیں۔ اب اسے 32 اووروں میں جیت کے لئے مزید 280 رن درکار ہیں۔


20 Jun 2019, 7:10 PM

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو دیا 382 رنوں کا ہدف

بارش سے میچ میں خلل کے باوجود میچ کے اووروں میں تخفیف نہیں کی گئی ہے۔ آخری اوور میں آسٹریلیا نے مزید 12 رن اسکور کئے اور اسکور 381 رن تک پہنچا دیا۔ بنگلہ دیش کو جیتے کے لئے اب 382 رن بنانے ہوں گے۔

20 Jun 2019, 6:38 PM

آسٹریلیا کا اسکور 368/5، 49 بعد بارش نے روکا میچ

بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی عالمی کپ کے مقابلہ میں کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 368 رن بنا لئے ہیں۔ 49 اوور مکمل ہونے کے بعد میشان پر بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے فی الحال میچ کو روک دیا گیا ہے۔


20 Jun 2019, 6:31 PM

آسٹریلیا کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 354 رن

سلاگ اووروں میں بنگلہ دیش کے گیندبازوں نے آسٹریلیا کے یکے بعد دیگرے 3 وکٹ لے کر رنوں پر کچھ بندش لگا دی ہے، حالانکہ آسٹریلیا کا مجموعی اسکور پہلے ہی 354 پہنچ چکا ہے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے سومیا سرکار نے سب سے زیادہ 3 وکٹ ھاصل کئے جبکہ ایک وکٹ مستفیض الرحمان کو حاصل ہوا۔ آسٹریلیا کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

20 Jun 2019, 6:10 PM

وارنر 166 پر آؤٹ، آسٹریلیا کا اسکور 313/2

بنگلہ دیش کی ٹیم کو آخر کار ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی، انہیں سومیا سرکار نے روبل حسین کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ دوسرے بلے باز عثمان خواجہ بھی شاندار 83 رن پر کھیل رہے ہیں۔ نئے بلے باز کے طور پر میکسویل میدان پر پہنچے ہیں۔

فی الحال 44 اوورز کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 313/2 ہے۔


20 Jun 2019, 6:10 PM

وارنر 150، آسٹریلیا 300 رن کے پار، کیویز وسیع اسکور کی طرف گامزن

20 Jun 2019, 5:10 PM

ایک وکٹ کھونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 187، وارنر کی سنچری مکمل

کپتان ایرون فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کی اننگ بہترین طریقہ سے جاری ہے اور اسکور 200 رن کے نزدیک پہنچ گیا ہے۔ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اپنی سنچری مکمل کر چکے ہیں۔ دوسرے کھلاڑی عثمان خواجہ 27 رن پر کھیل رہے ہیں۔

فی الحال 32 اوور کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 187/1 ہے۔


20 Jun 2019, 4:36 PM

آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا، کپتان فنچ 53 رن بنا کر آؤٹ

اسٹریلیا کو 21 ویں اوور میں بنگلہ دیش نے پہلا جھٹکا ایرون فنچ کے طور پر دیا، انہیں 53 کے نجی اسکور اور 121 کے مجموعی اسکور پر سومیا سرکار نے روبل حسین کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد عثمان خواجہ نئے کھلاڑی کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں۔

20 Jun 2019, 4:10 PM

بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلیا کی بہتر شروعات، 15 اوور میں اسکور 86/0

آسٹریلیا نے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بہتر شروعات کی ہے اور 15 اوور میں بغیر کسی نقصان کے 86 رن بنا لئے ہیں۔

سلامی بلے باز وارنر اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں جبکہ کپتان ایرون فنچ 33 رن پر کھیل رہے ہیں۔


20 Jun 2019, 3:00 PM

آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

ناٹنگھم: آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ نے ٹرینٹ برج کے میدان پر بنگلہ دیش کے ساتھ جاری آئی سی سی عالمی 2019 کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کا یہ چھٹا مقابلہ ہے۔ آسٹریلیا کو چار میں جیت اور ایک میں ہار ملی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو دو مقابلہ میں جیت ملی ہے اور دو میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ بھی ہوا ہے۔

آسٹریلیائی ٹیم آٹھ پوئنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں کی ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کو حیران کر دینے کے بعد پانچ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں

بنگلہ دیش: تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، لٹن داس، محمد اللہ، شبیر رحمان، مہدی حسن، مشرف مرتضیٰ (کپتان)، روبل حسین، مستفیض الرحمان۔

آسٹریلیا: ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اٹوئنس، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، ناتھن کولٹر نائل، پیٹ کمنس، مشیل اسٹارک اور ایڈمس زامپا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔